Type to search

ٹی وی اور فلم

ریتیک روشن کی کزن پشمینہ روشن بالی میں قدم رکھنے کو ہے تیار

pashmina-roshan

فلمی ڈسک،30مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار ریتیک روشن کی کزن پشمینہ روشن جلد ہی بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی ہے- اسکے بارے میں گذشتہ دن خود ،وار” اسٹار ریتیک روشن نے معلومات دی تھی- اسکی معلومات دیتے ہوئے ریتیک روشن نے ایک لمبی سی پوسٹ لکھ کر پشمینہ روشن کا بالی میں استقبال بھی کیا تھا- اس پوسٹ کے ذریعہ ہی یہ بات صاف ہوئی کہ انکی بہن پشمینہ روشن جلد ہی سلور اسکرین پر دیکھنے والی ہے- اسی کے ساتھ ایکٹر نے اپنی کزن کی کچھ بہترین فوٹو بھی شیئر کی تھی-

روشن خاندان کی اگلی پیڑھی پشمینہ روشن فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے- وہ ایکٹر ریتیک روشن کی بہن ہے- دراصل پشمینہ روشن ریتیک روشن کے چاچا راجیش روشن کی بیٹی ہے- پشمینہ روشن بھائی ریتیک کی لاڈلی ہے- اس لیے خود ایکٹر نے انکے فلمی دنیا میں انٹری کو لیکر اعلان کیا ہے-

ریتیک روشن نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ سے معلومات دی ہے کہ انکی بہن فلمی دنیا میں جلدی ہی قدم رکھنے والی ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پشمینہ کس فلم کے ساتھ سلور اسکرین پر پہنچیں والی ہے- لیکن یہ صاف ہے کہ انہیں راکیش روشن لانچ نہیں کررہے ہیں- بلکہ وہ کسی اور بڑے بینر کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھیں گی-

تازہ رپورٹس کی مانیں تو اسکے لیے انکے بھائی ریتیک روشن ہی انہیں گائیڈ کریں گے- پشمینہ نے ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اداکاری کی باریکیاں سیکھی ہیں اور وہ ٹریننگ اسکول جاچکی ہے- اسکے علاوہ وہ تھیڑ شو بھی کرچکی ہے-

Tags:

You Might also Like