Type to search

ٹی وی اور فلم

ریتک روشن کی فلم فائٹر کا پوسٹر جاری

ریتک روشن

فلمی ڈسک، 28 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کہو نہ پیار ہے، جودھااکبر، کائٹس، اگنی پتھ، کرشن 3، بینگ بینگ، سپر 30، جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے ایکٹر ریتک روشن آخری بار سال 2022 کی کرائم ڈرامہ فلم وکرم ویدھ میں نظر آئے تھے- یہ اسی نام کی تامل فلم کی ہندی ریمیک تھی- فلم وکرم ویدھ ناظرین کو تھیٹر تک نہیں لا سکی اور باکس آفس پر کمائی میں ناکام رہی-

 

 

 

ریتک روشن ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن فلم فائٹر کو لیکر سرخیوں میں ہے، فلم کے اعلان کے بعد سے ہی فینس کا جوش بڑھ گیا ہے- فلم کے میکرس نے فلم سے ایکٹر کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا ہے-

 

 

 

 

 

 

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’فائٹر‘ کا ریتک روشن کا پہلا لک سامنے آگیا ہے۔ اس میں ریتک روشن کے کردار کا پچھلا حصہ دیکھ سکتے ہیں- تصویر میں ایکٹر فائٹر جیٹ جہاز کے انجن کو ہاتھ لگاتے نظر آرہے ہیں-

 

پوسٹر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے، اور فینس اسے دیکھ کر زبردست ردعمل دے رہے ہیں-
اداکار ریتک روشن نے اپنے آیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم سے اپنا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا ہے- اسکے ساتھ ہی انہوں نے ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے-

 

ایکٹر کے کیپشن سے صاف ہورہا ہے کہ فلم فائٹر سات مہینے بعد 25 جنوری 2024 کو سینما گھروں میں آئے گی-

 

 

فلم پٹھان جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے سدھارتھ آنند فلم فائٹر پر لوگوں کی نگاہیں ٹکی ہیں- فلم فائٹر میں دیپیکا پاڈوکون ریتک روشن کے ساتھ نظر آنے والی ہے- فلم فائٹر میں انیل کپور، بھی اہم کردار میں ہے-

 

بتادیں کہ ریتک روشن کی پیدائش 10 جنوری 1974 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ریتک روشن کا اصلی نام ریتک راکیش ناگرتھ ہے۔ انہیں گھر میں ڈگگو نام سے بلاتے ہیں، انکے والد راکیش روشن مشہور ہدایت کار اور ایکٹر ہے۔ راکیش روشن کا گھر کانام گوڈو ہے۔ وہیں انکی ماں کا نام پنکی روشن ہے۔

Tags:

You Might also Like