Type to search

ٹی وی اور فلم

رشیتا بھٹ برتھ ڈے اسپیشل : شاہ رخ خان کی فلم اشوکا سے کیا تھا ڈیبیو

رشیتا بھٹ

فلمی ڈسک،10 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ رشیتا بھٹ آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ رشیتا نے سال 2001 میں آئی شاہ رخ خان کی فلم اشوکا سے ڈیبیو کیا تھا۔

رشیتا بھٹ کی پیدائش 10 مئی 1981 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے لندن سے کالج کی پڑھائی پوری کی۔ رشیتا بھٹ کو بچپن سے ہی ڈانس کا شوق تھا۔

بتادیں کہ رشیتا بھٹ نے اس وقت بحث میں آئی تھی جب معلوم ہوا کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی، رشیتا بھٹ نے اپنے بوائے فرینڈ آنند تیواری سے 4 مارچ 2017 کو شادی کرلی۔ آنند تیواری اقوام متحدہ میں ایک سینئر سفارت کار ہیں۔

 

رشیتا لندن کے ٹرینیٹی کالج کی سابق طالب علم ہیں اور انہوں نے کوریوگرافر شیامک داور سے ڈانس تربیت لی۔ انہوں نے کتھک کی تربیت بھی لی ہوئی ہے۔ اداکاری کی دنیا میں آنے سے پہلے رشیتا نے ماڈلنگ میں کافی نام کمایا۔

انہوں نے بھلے ہی کچھ فلموں میں کام کیا ہے لیکن اپنی اداکاری کے دم پر لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

سال 2003 میں آئی فلم ’حاصل‘ میں رشیتا بھٹ کو کافی شہرت ملی تھی۔ خوبصورت رشیتا نے فلم حاصل، میں ایسا جادو چلایا کہ عرفان خان اور جمی شیرگل انکے پیار کے لیے بے قرار ہوجاتے۔

ماڈلنگ کے دنوں میں ، رشیتا نے لیرل صابن کی تشہیر کی تھی ، جس کی وجہ سے وہ اس پروڈکٹ کا چہرہ بن گئی۔ اس کے علاوہ اداکارہ میوزک ویڈیو ‘آنکھوں میں تیرا چہرا‘ میں بھی نظر آئی تھی۔ اس میں انکے ساتھ اداکار شاہد کپور تھے۔ یہ گانا اس وقت ہر کسی کی زبان پر چڑھ گیا تھا۔

رشیتا بھٹ نے سال 2001 میں فلم ’اشوکا‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ شاہ رخ خان کے مقابلے نظر آئی تھی۔ اسکے بعد رشیتا نے فلم ’حاصل‘ میں کام کیا۔

صحیح معنی میں اس فلم سے انہیں پہچان ملی اور سبھی نے انہیں نوٹس کیا۔ فلم میں عرفان خان، جمی شیرگل اور آشوتوش رانا اہم کردار میں تھے۔

رشیتا بھٹ نے سنتوش سیون کی ہدایت میں سال 2001 میں بنی فلم اشوکا میں دیوی کا رول نبھایا تھا۔ سال 2002 میں رومانٹک میوزیکل فلم دل ول پیار ویار میں جوجو کا کردار نبھایا تھا۔

سال 2002 میں کامیڈی ڈرامہ فلم شرارت میں رشیتا نے نیہا سین گپتا کا کردار نبھایا۔ سال 2003 میں آوٹ آف کنٹرول میں رچا کا کردار نبھایا۔

اسی سال انہوں نے تگمانشو دھولیا کی ہدایت میں بنی فلم حاصل میں نیہاریکا سنگھ کا کردار نبھایا۔ اس فلم میں انکے ساتھ عرفان خان، جمی شیرگل، آشوتوش رانا نظر آئے۔

اسکے ساتھ ہی اداکارہ نے فلم ’دل ول پیار ویار، اب تک چھپن، پیج 3، شرارت، ڈھونڈتے رہے جاوگے، انورادھا، مس ٹنک پور حاضر ہو، جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔

رشیتا بھٹ سال 2019 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم زی5 پلیٹ پر نشر ہوئی ویب سیریز چارج شیٹ: دی شٹل کاک مرڈر،

اور سال 2020 میں زی5 پر نشر ہوئی بنگالی ویب سیریز لال بازار میں کام کیا۔

فلموں کے علاوہ رشیتا سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہے۔

وہ اکثر فینس کے لیے اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔