Type to search

بزنس

ایئرٹیل پے منٹس بینک کا نیا پے ٹو کانٹیکٹ فیچر، کیسے استعمال کریں

ایئرٹیل پے ٹو کانٹیکٹ

بزنس ڈسک،14 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایئرٹیل پیمنٹس بینک کے نئی سروس کی شروعات کی ہے۔ اب یو پی آئی پے منٹس کے لیے پے۔ٹو۔کانٹیکٹ سروس کو ایئرٹیل نے شروع کیا ہے۔

ڈیجیٹلائزیشن کے زمانے میں اب لوگ ذیادہ تر پے منٹ یا تو کارڈ سے کرتے ہیں یا پھر موبائل سے۔ اس سے پیسہ ٹرانسفر بھی جلدی ہوتا ہے اور بینک کے چکر بھی نہیں کاٹنے پڑتے ہیں۔

لوگ اب اپنی جیب میں بنا پیسے لیے گھر سے صرف موبائل لیکر نکل رہے ہیں، کیوںکہ فون سے ساری ادائیگی  ہورہی ہے۔ موبائل سے اپنے گھر والوں اور دوستوں کو پیسے بھیجنے کے لیے آپ کے پاس انکی یو پی آئی ، آئی ڈی ہونی چاہیئے۔

مارکٹ میں پہلے سے یو پی آئی ایپ ہیں جسکے تحت بنا اکاؤنٹ تفصیلات کے پیسے بھیجے جاسکتے ہیں۔
اسی سلسلہ میں اب ایئرٹیل پے منٹس بینک نے یو پی آئی پے منٹس کے لیے پے ٹو کانٹیکٹ سروس کو شروع کیا ہے۔

اسکی سروس سے اب یوزرس موبائل فون میں موجود کانٹیکٹ لسٹ میں سے کسی کے بھی نمبر پر پیسہ ٹرانسفر کرسکیں گے۔

اسکے لیے اب کسی کو بھی یو پی آئی آئی ڈی اور بینک اکاؤنٹ نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آگے بڑھنے سے پہلے بتادیں کہ بھارتی ایئرٹیل لیمیٹیڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔ اور ہندوستان کی پہلی کمپنی ہے جسے پے منٹس بینک کا لائسنس (آر بی آئی) ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے ملا۔

کمپنی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق، پے ٹو کانٹیکٹ سروس سے کسٹمرس کو کئی فوائد ملیں گے۔ صارفین بنا بینک تفصیلات یا پھر بنا یو پی آئی آئی ڈی انٹر کریں ہی پیسہ ٹرانسفر کرسکتے ہیں اور اس سے گراہکوں کا وقت بھی بچے گا اور ساتھ ہی کسٹمرس بھیم یو پی آئی سکشن پر جا کر پے منی ۔ ٹو کانٹیکٹ پر کلک کرکے بہت آسانی سے پیسے بھیج سکیں گے۔

ایئر ٹیل کی پے ٹو کانٹیکٹ سروس استعمال کرنے کا طریقہ
ایئرٹیل پے منٹس بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے آپ کو کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
یہاں آپ اپنا موبائل نمبر انٹر کریں۔
معلومات اندراج کرنے کے لیے آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی، ڈرائیونگ لائسنس یا پین کارڈ میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔
ان میں سے کوئی ایک شناختی کارڈ رجسٹر کریں۔
اسکے بعد آپ کے نمبر پر او ٹی پی آئے گا۔
او ٹی پی رجسٹر کرنے کے بعد ایئرٹیل اکاؤنٹ کو کھول کر آپ اپنے کانٹیکٹس کو پیسے بھیج سکیں گے۔

اس سال یعنی 2021 کے شروع میں ایئرٹیل نے اپنے کسٹمرس کے لیے سیف پے فیچر لانچ کیا تھا۔
ایئرٹیل کا یہ فیچر ڈیجیٹل پے منٹ کے معاملے میں کافی سیف مانا جاتا ہے۔ اس میں کسٹمرس کو اضافی پرت سیکیورٹی ملتی ہے۔
کمپنی کا ماننا ہے کہ اس سے بینکنگ فراڈ ، فشنگ اور پاس ورڈ چوری جیسے واقعات سے بچا جاسکے گا۔

ایئرٹیل سیف پے فیچر کو ایکٹیو کریں
ایئرٹیل سیف پے فیچر کو ایکٹیو کرنے کے لیے سب سے پہلے ایئرٹیل تھینکس ایپ پر جاکر لاگ ان کریں لیں۔
یہاں نیچے کی طرف بینکنگ سیکشن پر کلک کرنے کے بعد، سیف پے پر کلک کریں۔

ٹوگل بٹن پر کلک کرنے کے بعد یہ فعال ہو جائے گا، جسکے بعد ایئرٹیل سیف پے ایکٹیو ہوجائے گا۔

یو پی آئی پیسے ٹرانسفر کا بہترین ذریعہ
یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس یعنی (یو پی آئی) ایک ریئل ٹائم پے منٹ سسٹم ہے۔ جو موبائل کے ذریعہ سے بینک اکاؤنٹ میں پیسے فوری ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔
یو پی آئی کے ذریعہ آپ ایک بینک اکاؤنٹ کو کئی یو پی آئی ایپ سے لنک کرسکتے ہیں۔ اور اسکی سب سے بڑی خاصیت ہے کہ کسٹمرس کئی بینک اکاؤنٹ کو ایک یو پی آئی ایپ کے ذریعہ چلا سکتے ہیں۔