Type to search

فیشن

موقع کے حساب سے آستین موڑنے کا صحیح طریقہ

فیشن ڈسک،(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) شرٹ کی آستین موڑنا ایک نارمل کام لگتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ آستین موڑتے ہیں یہ آپ کے لک، امیج پر کافی اثر ڈالتا ہے۔ اب ایسا کرنے سے پہلے جان لیں یہ باتیں۔۔۔۔

فولڈ کی ہوئی آستین آپ کے فارمل آوٹ فٹ کا لک بدل کر کیزویل کردیتی ہے۔ اور آپ کی باہیں بھی دلکش ہوجاتی ہے۔ آستین موڑنے کے کئی طریقے ہیں اور آپ کو اپنے اوپر سوٹ کرنے والا صحیح طریقہ پتہ کرنے کے لیے سب کو ٹرائی کرلینا چاہیئے۔ آستین موڑنے سے پہلے اسکے بٹن کھول لیں۔

آپ کو آستین کوہنی سے اوپر تک موڑنی ہے یا نیچے یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کا پلان کیا ہے۔ اگر آپ کچھ کرنے جارہے ہیں تو اسے اوپر تک موڑ سکتے ہیں۔ اگر پرسکون موڈ میں ہے تو کوہنی کے نیچے تک۔ اگر زیادہ اسٹائلش دیکھنا چاہتے ہیں تو اتنا اوپر تک موڑے کہ آپ کے بازو دیکھے جیسے آپ جم جارہے ہیں۔

لیکن لک کے لیے دونوں آستین کو برابری پر تھوڑا تھوڑا موڑ لیں۔ آپ کی آستینوں کی لمبائی کتنی ہے یہ بھی بڑا فیکٹر ہے۔اگر اسٹائل ایٹیکیٹ کی بات کریں تو موڑی ہوئی آستین اور ٹائی ایک ساتھ نہیں پہنے جاتے کیونکہ دونوں متـضاد اسٹائل ہے۔ کیزویل اور فارمل ۔ اگر آپ پھر بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں تو ٹائی ڈھیلی کرلیں۔