Type to search

صحت

کیسے پھیل سکتا ہے کورونا وائرس

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا خطرہ ہندوستان بڑی تیزی سے پھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہے- دہلی سے اب یہ نوئیڈا اور آگرہ بھی پہنچ چکا ہے- اسکے کچھ مشکوک معاملات ملے ہیں- جنہیں دہلی بھیجا گیا ہے- حالانکہ حکومت کی طرف سے یہی کہا جارہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے- حالت معمول ہے- ایسے میں افواہوں سے بچے رہنا بھی بہت ضروری ہے-

لوگوں کے ذہن میں سوال بار بار اٹھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس کیسے پھیلتا ہے اور کیسے نہیں؟ اسکے لیے لوگوں کو سوشل میڈیا پر کئی غلط خبریں بھی مل رہی ہے- اس لیے یہاں ہم آپ کو کورونا وائرس کے پھیلنے سے جڑی کچھ خاص معلومات بتارہے ہیں، جو ڈاکٹروں کی ٹیم کی طرف سے ابھی تک کیے گئے تحقیق کے مطابق بتائی گئی ہے- اس لیے افواہوں پر توجہ نہ دیں اور اسکے پھیلنے اور نہ پھیلنے کے بارے میں تفیصل سے پڑھیں اور محفوظ رہے-

کیا ایک سے دوسرے لوگوں میں پھیلتا ہے کورونا وائرس ؟
ہاں، کورونا وائرس انفیکشن کے ذریعہ پھیلتا ہے، اگر کوئی شخص کورونا وائرس سے متاثر ہے ،تو اسکے رابطے میں آنے سے آپ کو بھی وائرس ہوسکتا ہے- متاثرہ شخص اور آپ کے درمیان کی دوری اگر 6 فٹ سے کم ہے تو آپ کو بڑی آسانی سے وائرس کا انفیکشن ہوسکتا ہے-

کیا کھانسی اور چھینک سے پھیلتا ہے کورونا وائرس ؟
ہاں، کھانسی اور چھینک سے بھی کورونا وائرس پھیلتا ہے-اس لیے اگر آپ گھر سے باہر نکل رہے ہیں تو اپنے منہ کو ڈھنک اور کوشش کریں کہ کھانسی اور چھینک والے لوگوں کے رابطے میں نہ آئے-

کیا انفیکشن ہوا سے پھیل سکتا ہے کورونا وائرس ؟
ہاں، اگر کورونا وائرس متاثر کوئی شخص آپ کے آس پاس کھانس رہا ہو یا ان سے چھینکا ہو تو ہوا میں اسکی سانس سے نکلے ہوئے وائرس موجود رہیں گے اور اگر آپ اس ہوا کو انہیل کرتے ہیں تو آپ کورونا وائرس سے انفکیشن ہوسکتا ہے-

کیا چھونے سے پھیلتا ہے کوروناوائرس
ہاں، اگر کسی میز، ٹیبل ، کتاب ، سامان اور کسی بھی چیز کو انفیکشن شخص کی طرف سے چھوا گیا ہے تو اس سے بھی وائرس پھیل سکتا ہے- اس لیے متاثرہ شخص کی طرف سے چھوئی ہوئی کسی بھی چیز کو ننگے ہاتھوں سے نہ پکڑے اور خاص کر ایسے چیزوں کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھ سے اپنے منہ، ناک اور آنکھ کو بالکل نہ چھوئے-

کیا لوگ بنا بیمار ہوئے بھی پھیل سکتے ہیں کورونا وائرس؟
ہاں، کچھ لوگ بنا بیمار ہوئے بھی وائرس پھیل سکتے ہیں، دراصل ایسے لوگ وائرس سے متاثر ہونے کے علامات کو پہچان نہیں پاتے ہیں اور یہ کھانسی یا چھینک کے ذریعہ اسے پھیل سکتے ہیں اس لیے ایسے لوگوں سے دور ہی رہے-

Tags:

You Might also Like