Type to search

بین الاقوامی

کوروناوائرس: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ، ‘امریکہ کافی حد تک وبا سے باہر آگیا ہے

واشنگٹن،6جون(بھاشا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو دعوی کیا کہ امریکہ کورونا وائرس وبا کے سب سے برے دور سے کافی حد تک باہر آگیا ہے۔ حیرت انگیز طور سے امریکہ میں اچھے نوکری نمبروں کے جاری ہونے کے بعد ٹرمپ نے ایک نیوز بریفینگ میں کہا، ہم دنیا کے تاریخ میں سب سے بڑی معتیشت تھے۔ اور اس طاقت کی وجہ سے ہم اس وبا سے لڑ پائے ہیں۔ موٹے طور پر مجھے لگتا ہے کہ ہم حقیقت میں اچھا کررہے ہیں۔

 

ٹرمپ نے وبا سے نمٹنے کے بارے میں کہا، ہم نے ہر فیصلہ صحیح ڈھنگ سے کیا ہے، آپ کو بتادیں کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک 108000 سے ذیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

 

امریکی شہری حقوق کے لیے لڑنے والے کئی تنظیموں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جمعرات کے کیس درج کرایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کررہے مظاہرین ر سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے اور ماسک بم چھوڑے تھے۔ جسکے بعد ٹرمپ کی خوب تنقید ہورہی ہے۔ گذشتہ پیر کو ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے پاس ایک چرچ کے سامنے بائبل کے ساتھ فوٹو کھیچنے جارہے تھے۔ اسی دوران وہاں بلیک لائیو میٹر مظاہرہ میں شامل بہت سے مظاہرین جمع ہوگئے تھے۔ جنہیں وہاں سے پچھے دھکیلنے کے لیے ان پر آنس گیس کے گولے چھوڑے گئے۔ ربڑ کی گولیاں چلائے اور ساؤنڈ  بم چھوڑے۔ اس کے بعد ، پورے امریکہ میں مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

Tags:

You Might also Like