Type to search

وائرل

ہوپ ڈانسر نے گیندا پھول گانے پر ساڑی اور جوتا پہن کیا ہولا ہوپ ڈانس

ہوپ ڈانسر ایشنا کٹی

وائرل ڈسک،25ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ابھیشیک بچن کی فلم دہلی 6 کا گانا گیندا پھول کافی مشہور ہوا-حال ہی میں سنگر بادشاہ نے بھی گیندا پھول گایا تھا- اب ایک ویڈیو وائرل ہورہا جس میں ہوپ ڈانسر ایشنا کٹی نے اسی گانے پر زبردست ڈانس کیا ہے-

ایشنا کٹی 23 سال کی دہلی کی ہوپ ڈانسر ہیں جو ہولا ہوپ ڈانس کو ہندوستان میں مقبول کررہی ہیں۔ وہ پورے ہندوستان میں ہولا ہوپ ورک شاپ کرتی ہیں۔

جمعرات کو اس ویڈیو کو ٹیوٹر پر شیئر کیا گیا تھا- جسکے بعد اب تک 4.3 لاکھ ویوز ہوچکے ہیں- سینکڑوں لوگ کمنٹ کرکے ایشنا کے ڈانس کی تعریف کرچکے ہیں- کئی لوگ #ساڑی فلو ڈالا اور اپنی تصویریں شیئر کی- ایشنا کٹی کی انسٹاگرام پر 40 ہزار سے ذیادہ فالورس ہیں-

 

ہوپ ڈانسر ایشنا کٹی نے گیندا پھول گانے پر زبردست ڈانس کیا- جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے- ساڑی پہن کر ڈانس کرنا کافی مشکل ہوتا ہے- لیکن انہوں نے ساڑی کے ساتھ ہولا پوپ کے ساتھ اس گانے پر ڈانس کیا- جسکو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اس ڈانس کو سب سے زبردست بتایا-

23 سالہ ایشنا کٹی نے ڈانس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے- انکا ویڈیو فوری ٹیوٹر پر بھی وائرل ہونے لگا- لوگ انکے ڈانس کی خوب تعریف کررہے ہیں- اس ویڈیو کو انکی ماں اور جنرلسٹ چترا نارائن نے ٹیوٹر پر ری-ٹیوٹ کیا ہے- انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، صبح بہت سارے واٹس ایپ میسج کے ساتھ اٹھی- ملیئے میری بیٹی سے، جس نے #ساری فلو ٹرینڈ پر ڈانس کیا-

ویڈیو میں انکی بیٹی کو ایک میرون ساڑی اور جوتے پہنے دہلی 6 کے مشہور گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے- انہوں نے ڈانس کرتے ہوئے ہولا ہوپ کا بھی استعمال کیا-