Type to search

ٹیکنالوجی

ہونر پلے 4 اور ہونر پلے 4 پرو اسمارٹ فون 8 جی بی ریم کے ساتھ لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک، 4جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہونر پلے 4 اور ہونر پلے 4پرو کولانچ کردیا گیا ہے۔ نئے اسمارٹ فون ہول پنچ ڈسپلے کے ساتھ آتے ہیں اور 5جی کنیکٹیوٹی سپورٹ کرتے ہیں ہونر نے دونوں ہونر پلے 4 پرو ایک ایڈیشنل ویرینٹ میں آتا ہے۔ جس میں جسم کے درجہ حرارت کو ماپنے کے لیے پچھے ایک ڈیڈیکیٹڈ آئی آر سینسر دیا گیا ہے۔ آج کل چل رہی کورونا وائرس وبا کے وقت میں یہ فیچر کافی کار آمد ہے کیونکہ درجہ حرارت میں اچانک اضافہ کوویڈ 19 کے شروعاتی علامات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

 

ہونر پلے 4 کے 6 جی بی + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 1799 چینی یوآن (تقریبا 19100 روپے) ہے، جبکہ اسکا 8 جی بی + 128 جی اسٹوریج والا فون 21200 روپے میں لانچ کیا گیا ہے۔ فون میجیکل نائٹ بلیک، فینٹم بلیو اور آئس لینڈ الیژون رنگ کے آپشنز میں آتا ہے اور 12 جون سے چین میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔ دوسری طرف ، آنر پلے 4 پرو کی 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 2899 چینی یوآن (تقریبا 308000 روپے ) رکھی گئی ہے۔

 

ہونر پلے 4 پرو میں آئی آر سینسر والا ایک ویرینٹ بھی آتا ہے، جس میں عام 8جی بی + 128 جی بی اسٹوریج کنفیگریشن ہے لیکن اسکی قیمت 31800 روپے ہے۔ فون 9 جون سے میجیکل نائٹ بلیک، بلیو اور آئس لینڈ الیژون رنگ آپشن کے ساتھ چین میں خریدنے کے لیے دستیاب ہوگا۔

Tags:

You Might also Like