Type to search

ٹیکنالوجی

ہونر 9 سی ، ہونر 9 اے اور ہونر 9 ایس اسمارٹ فون لانچ

honor-9c smart phone

ٹیکنالوجی ڈسک،30اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہونر اپنے نئے فون اور انکے فیچرس کے لیے پہچانی جاتی ہے۔ اس بار ہونر اپنے کلکشن کے ساتھ آئی ہے۔ ہونر 9 اے اور ہونر 9 ایس لیٹسٹ کفایتی فون لانچ کردیئے گئے ہیں۔ ہونر 9 ایس کیرن 710اے پروسیسر سے لیس ہے۔ وہیں ہونٹر 9اے اور ہونر 9 ایس اسمارٹ فون میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6762 آر پروسیسر دیا گیا ہے۔

تینوں ہی فون کے ایک ریم اور اور اسٹوریج ویرینٹ ہے۔ لیکن کلر میں آپ کو کئی آپشن مل جائیں گے۔ فی الحال یہ فون ہونر روس کی ویب سائٹ پر لسٹ کیے گئے ہیں۔ یہ فون ہندوستان میں لانچ کیے جائیں گے یا نہیں، اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہے۔

ہونر 9سی کے 4جی بی پلس 64جی بی ویرینٹ کی قیمت تقریبا 13300 روپے ہے۔ یہ فون آپکو بلیو کلر میں ملے گا۔ ہونر 9اے فون کے 3جی بی ریم پلس 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت تقریبا 11300 روپے ہے۔ یہ فون تین کلر آپشن میں ملے گا۔ بلیو، گرین اور بلیک، ہونر 9ایس فون 2 جی بی ریم پلس 32 جی بی اسٹوریج ویرینٹ میں ملے گا۔ جسکی قیمت تقریبا 7200 روپے ہے۔ یہ فون بلیو ،بلیک اور ریڈ میں دستیاب ہے۔

یہ فون ڈوئل سم کو سپورٹ کرتا ہے۔ ہونر 9سی فون اینڈروئیڈ 9 پر مبنی ای ایم یو آئی 10.1.1 پر کام کرتا ہے۔ اس فون میں آپکو 6.39 انچ کی اسکرین ملے گا۔ یہ فون اوکٹا کور کیرین 710اے پروسیسر سے لیس ہے۔ یہ فون 4جی بی ریم کے ساتھ آتا ہے۔ فوٹو گرافی کے لیے ہونر 9سی میں آپ کو 48میگا پکسل کا پرائمری کیمرا دیا گیا ہے۔ جسکا اپرچر 1.8 ہے۔ 8 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ، ہونر 9 سی میں 64 جی بی کی اسٹوریج ہے ، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا سپورٹ 512 جی بی تک موجود ہے۔ ساتھ ہی اس میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like