Type to search

ٹی وی اور فلم

ہنی سنگھ نے شیئر کی دل کی بات، کہا، آج کل لوگوں کو بہت جلد برا لگ جاتا ہے

فلمی ڈسک،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پاپ اسٹار، کمپوزر یو یو ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری سے دو تین سال دور رہنے کے باوجود انکے ذہن میں اپنی مقبولیت کھونے کو لیکر کبھی ڈر نہیں آیا۔ کسی دوسرے کو اپنی جگہ چھینے جانے کے ڈر کے سوال پر ہنی سنگھ نے کہا، میں کسی اور کے خیال سے آگے نہیں بڑھنا چاہتا، لیکن دو تین سال تک انڈسٹری سے دور رہنے پر بھی مجھے کبھی پریشانی نہیں ہوئی اور نہ ہی اسے کھونے کا ڈر تھا۔ میں 2017 سے لیکر اب تک دور تھا۔ میں نے 60 گانے کمپوز کیے۔

ہنی سنگھ نے آگے کہا، اور مجھے کبھی بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں اس سے باہر ہوں، کیونکہ لوگ ابھی بھی میرے گانوں کو پسند کررہے تھے اور میرے کام کو پسند کررہے تھے۔ میں اپنے ناظرین کے دلوں اور ڈی این اے میں ہوں، اور کوئی بھی اسے بدل نہیں سکتا۔

ایک شخص سے گلوکار بننے کے سفر کے بارے میں ہنی سنگھ نے کہا، اپنے کیریئر کی شروعات میں میں نے خود کو بہت مصروف رکھا اور مجھے پتہ تھا کہ یہ آخر میں میرے صحت کو متاثر کرئے گا۔ میں نے خود کو اور اپنی معمول کو پوری سے بدل دیا ہے۔ اکشے کمار سر میرے لیے بہت بڑی مثال ہے۔ میں جلدی جاگتا ہوں اپنے کاموں کو پورا کرنے کےلیے خود کو وقت دیتا ہوں اور خود کو اس میں اب نہیں جھوکتا ہوں، سنگر کو لگتا ہے کہ آج کل لوگ جلد کسی بات کا برا مان جاتے ہیں۔

Tags: