Type to search

آٹو موبائل

بجاج چیتک اور ٹی وی ایس آئی کیوب کے بعد ہونڈا لا رہی ہے الیکٹرک اسکوٹر

آٹو ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بجاج اور ٹی وی ایس کے بعد اب ہونڈا بھی الیکٹرک اسکٹور سیگمنٹ میں انٹری کرنے کو تیار ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہونڈا کا پہلا الیکٹرک اسکوٹر اس سال میں ہی مارکیٹ میں لانچ کیا جانا ہے۔ جس طرح سے الیکٹرک اسکوٹر کا سیگمنٹ بڑھ رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ 2021 تک مارکٹ میں گراہکوں کے پاس اپنی پسند کا الیکٹرک اسکوٹر خریدنے کے کئی آپشن موجود ہونگے۔

زگ وہیلس کی رپورٹ کے مطابق، ہونڈا کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان میں ٹیسٹنگ کے لیے چین سے اسکوٹر کو امپورٹ کرئے گا۔ ہونڈا کے الیکٹرک اسکوٹر کی ٹیسٹنگ قریب ایک سال تک چلے گی اور سب کچھ ٹھیک رہنے پر ہی اسکے ہندوستان کے لانچ کو ہری جھنڈی ملے گی۔

بتایاجارہا کہ ہونڈا غیر ملکی مارکٹ میں مقبول پی سی ایکس الیکٹرک اسکوٹر کو ہندوستان میں لانچ کرئے گا۔ لیکن یہ اسکوٹر پی سی ایکس الیکٹرک اسکوٹر ہوگا یا نہیں اس بارے میں کچھ بھی صاف طور پر کچپ نہیں کہا گیا ہے۔حالانکہ اس بات کو بھی نہیں انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اگر یہ اسکوٹر پی سی ایکس الیکٹرک نہیں بھی ہوگا، تب بھی اس میں پی سی ایکس سے کئی چیزیں لی جاسکتی ہے۔ ہندوستان میں لانچ ہونے والے اس اسکوٹر میں آپکو پی سی ایکس الیکٹرک کی بدلی جاسکنے والی لیتھیم آئن بیٹری مل سکتی ہے۔

اسکوٹر کی قیمت کی بات کریں تو ہونڈا اسے اپنے سب سے بڑے رائول بجاج چیکت الیکٹرک اسکوٹر اور ٹی وی ایس آئی کیوب کے آس پاس ہی رہے گا۔ جہاں چیتک الیکٹرک کی قیمت ایک سے 1.5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ وہیں ٹی وی ایس آئی کیوب کو کمپنی نے 1.15 لاکھ روپے (آن روڈ، بنگلور) میں لانچ کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like