Type to search

آٹو موبائل

سپر بائیک کی ٹکر میں ہونڈا کا فورزا 300 اسکوٹر جلد لانچ ہوگی ہندوستان میں

آٹو ڈسک /26جولائی(اردو پوسٹ) جاپان کی ٹو۔وہیلر کمپنی ہونڈا اب ہندوستانی بازار میں لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ ویسے ہی ہندوستانی بازار میں ہونڈا اس سال کے آخر تک ہونڈا کمپنی ہندوستانی بازار میں اپنی فورزا 300 لانچ کرسکتی ہے۔

دراصل موجودہ وقت میں ہندوستانی بازار میں سب سے زیادہ ہونڈا ایکٹیوا اسکوٹر کی مانگ ہے۔ قیمت کی بات کی جائے تو میکسی اسکوٹر فورزا 300 ہندوستان میں 7 لاکھ روپے کے قریب میں مل سکتی ہے۔ فورزا 300 کی ہندوستان میں(مکمل تکمیل یونٹ) سی بی یو یعنی پوری طرح سے تیار طور پر لایا جائے گا۔

بتادیں کہ اس وقت ہندوستانی بازار میں میکسی لک والا سوزوکی کا برگمن 125 اسکوٹر موجود ہے۔ اسے کمپنی نے پچھلے سال لانچ کیا تھا۔ حالانکہ برگمن 125 کو پوری طرح سے میکسی اسکوٹر نہیں کہہ سکتے ہیں۔ لیکن اب ہونڈا اپنی فورزا 300 کے ذریعہ میکسی اسکوٹر کیٹگری میں بھی پکڑ بنانے کی کوشش میں ہے۔

میکسی اسکوٹر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ گیرلیس ٹو۔وہیلر ہے۔ نوجوانوں کو ذہن میں رکھ کر کمپنی نے اس میں ماڈرن اسٹائل، بہتر اسٹوریج صلاحیت اور حفاظت کے لیے زیادہ ایلیمنٹس دیے ہیں۔ ان میں آرام دہ سیٹ اور پاور فل انجن ملتا ہے۔ جو کہ ریگولر اسکوٹرس سے کافی الگ ہوتا ہے۔

قیمت کے معاملے میں فورزا 300 پاورفل بائیکس کو ٹکر دیتا ہے۔ فورزا 300 کی ایکس شوروم قیمت 7 لاکھ روپے ہوسکتی ہے۔ اس قیمت میں ڈوکیتی مونسٹر 797، کاواساکی زیڈ 900 پاور فل بائیکس بازار میں موجود ہے۔ زیادہ قیمت کی وجہ یہ ہے کہ کمپنی شروعات میں اسے (سی کے ڈی) کے بجائے (سی بی یو) روٹ کے ذریعہ ہندوستان میں فروخت کرے گی۔

اسٹائل کےمعاملےمیں فورزا پہلی نظر میں نوجوانوں کو پسند آجائے گی۔ سیٹ کی ڈیزائن اس طرح سے ہے کہ لمبے سفر میں بھی تھکان محسوس نہیں ہوگی۔

Tags: