Type to search

آٹو موبائل

ہونڈا سٹی نئے لک کے ساتھ، زیادہ مائلیج کا دعوی

ہونڈا سٹی 5 جنریشن

آٹو ڈسک،27 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نئی ہونڈا سٹی کار کو تھائی لینڈ کے ورلڈ پریمیئر میں پیش کیا گیا، ہندوستان میں ہونڈا سٹی 5 جنریشن کچھ وقت بعد لانچ کیا جاسکتا ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ نئی کار موجودہ ماڈل کے مقابلے سائز میں بڑی، بہتر اورزیادہ مائلیج دینے والی ہے- پانچویں جنریشن کی یہ ہونڈا سٹی کار کمپنی کی ایکارڈ اور سوک سے ملتی جلتی ہے-

بازار میں ہونڈا سٹی کی پکڑ کو اور مضبوط کرنے کے لیے اس نئی کار کے ایکسٹیریئر اور انٹیریئر میں بڑے بدلاؤ کیے گئے ہیں- نئی ہونڈا سٹی کا کیبن پہلے کے مقابلے زیادہ مخصوص ہوگا- کار کا انٹیریئر ڈیوئل ٹون کلر میں ہوگا، ساتھ ہی کار میں لیدر سیٹ ملیں گے-

نئی ہونڈا سٹی 5 جنریشن کار کو 6 کلر میں ہوگی- وہیں کار کے پچھے کی طرف سی-شیپ میں ایل ای ڈی ٹیل لیمپس اور ورٹیکل پوزیشن میں لگے ریفلکٹرس کے علاوہ نئے ڈیزائن کا ریئر بمپر دیا گیا ہے-

نئی ہونڈا سٹی 5 جنریشن 100 ایم ایم زیادہ لمبی اور 53 ایم ایم زیادہ چوری ہے، حالانکہ اسکی اونچائی 28 ایم ایم  ہے، اس میں 6 ایئر بیگس ، ملٹی اینگل ریئر ویو کیمرہ، اے بی ایس، جیسے فیچرس دیئے گئے ہیں-

Tags:

You Might also Like