Type to search

صحت

دانت میں درد کے گھریلو علاج

دانت میں درد

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کہتے ہیں دانت کا درد سب سے بھیانک ہوتا ہے۔ شخص اس حالت میں تڑپ کر رہے جاتا ہے۔

غذا کو چبا کر کھانا اسکے لیے سب سے تکلیف دے ہوجاتا ہے۔ ایسے میں پتلی غذا، نرم غذا یا جوس پر رہا جاتا ہے۔ یہ جبڑے سے لیکر کان تک پھیل سکتا ہے۔

دانت میں تکلیف ہونے پر سوجن بھی ہوجاتی ہے۔ ایسے میں دانت درد کے لیے گھریلو علاج کافی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ دانت میں درد ہونے پر یہ سردرد کی بھی وجہ بن سکتا ہے۔

ایسے میں نہ کچھ کھایا جاتا ہے اور نہ ٹھیک سے سویا جاتا ہے۔ دانت میں تکلیف سے راحت پانے کے حل کئی ہوسکتے ہیں لیکن ان چند گھریلو علاج سے بہتر کوئی نہیں ہے۔

دانت درد کی وجہ کئی ہوسکتے ہیں۔ یہ قدرتی علاج درد سے راحت دلانے میں فائدے مند ہوسکتے ہیں۔ دانتوں کا درد بہت پریشان کرتا ہے۔ دانت کے درد کا علاج کرنا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے۔

 

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ کھانے کے بعد پانی تو پیتے ہیں لیکن دانتوں میں پھنسے چھوٹے چھوٹے کھانے کی اشیاء دانتوں میں پھنسی رہ جاتی ہے اور یہ دانتوں کے کیڑوں کی غذا بن جاتی ہے۔ اس لیے اکثر ڈاکٹرس مشورہ دیتے ہیں رات کو سوتے وقت بھی برش کرنا چاہیئے۔ تاکہ دانتوں میں پھنسا کھانا نکل جائے۔ اور دانت صاف رہے۔  دانتوں کے کیڑے دانت کو اندر سے کھاجاتے ہیں اور یہ مسوڑوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

ایسے میں دانت سے راحت پانے کے طریقے بھی کافی محدود ہے۔ اگر دانتوں میں کوئی پریشانی ہوتو آپ کے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیئے۔ لیکن کچھ گھریلو نسخوں کا استعمال کر کے آپ درد سے راحت پا سکتے ہیں۔ کئی لوگ سوال کرتے ہیں کہ دانت درد سے چھٹکارا کیسے پائیں؟ ایسے لوگوں کے لیے یہ چند گھریلو علاج کافی اثر دار ہوسکتے ہیں۔

 

پیاز کا ٹکڑا

اس میں موجود اینٹی سیپٹیک پراپرٹیز درد کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسکے لیے آپ پیاز کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں۔ اسے درد والے دانت پر کچھ دیر رکھیں اور ہلکا ہلکا چبائیں۔ اگر آپ ٹکڑا منہ میں نہیں رکھنا چاہتے ہیں تو پیاز کے رس کو کاٹن (روئی) کی مدد سے دانت پر لگائیں۔

امرود (جام) کے پتے

اسکے لیے آپ کو امرود (جام) کے تازہ پتے یعنی ہلکے ہرے رنگ کے چھوٹے پتے چاہیئے۔ ان تازہ پتوں کو دھو کر آپ درد والے دانت کے پاس چبا سکتے ہیں یا پھر انہیں ابال کر اسکا پانی سے کلی کریں۔ اس طریقہ کو اپنانے کے بعد آپ کو جلدی آرام ملے گا۔

لہسن کی کلی

پیاز کی ہی طرح لہسن بھی درد کام کرنے کے کام آتا ہے۔ اسکی ایک کلی کو درد والے دانت پر رکھیں اور ہلکے ہلکے چباتے رہے۔ 10 سے 15 منٹ میں آپکو درد میں آرام محسوس ہونے لگے گا۔

گیہوں کا پودا

یہ آپ کو آسانی سے نہ ملے، لیکن بازاروں میں مل سکتا ہے۔ اسکے لیے گیہوں کے چھوٹے پودے یا گھاس کو منہ میں ڈال کر چبائیں۔ یا پھر اسے اچھے سے ابالیں اور اسکے پانی سے کلی کریں۔ ایسا آپ ہفتے میں دور سے چار بار کریں۔

نمک اور کالی مرچ

اسکے استعمال سے آپ کو تھوڑی مرچ ضرور لگے لیکن آرام پکا ملے گا۔ اسکے لیے تھوڑا نمک اور اس سے آدھی مقدار میں کالی مرچ کا پاؤڈر میں ہلکار پانی ڈال کر ملائیں ، اب اس پیسٹ کو درد والے دانت پر لگائیں۔ یہ علاج انکے لیے بہترین ہے جنکے دانت میں کیڑا لگا ہو۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )