Type to search

صحت

خشک کھانسی کے گھریلو علاج

خشک کھانسی

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا کے اس دور میں اگر ہمیں ہلکی سی کھانسی ہوجائے تو لوگ عجیب نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ چاہے وہ موسمی ہو یا کسی بیماری سے ہو لوگ اسے کورونا سے جوڑ رہے ہیں۔

کھانسی سب سے عام مسئلہ ہے جو کسی کو بھی ہوسکتی ہے، لیکن فی الحال یہ کوویڈ19 انفیکشن کے عام علامات میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے گلے اور سانس کی ذیادہ دیکھ بھال کریں۔

کھانسی ایک عام مسئلہ ہے۔ عام طور پر زندگی میں ہمیں اسکا سامنا کئی بار کرنا پڑتا ہے۔ مگر کوویڈ19 کے ماحول میں کھانسی کا مسئلہ فکر اور ڈر کی صورتحال بنا دیتی ہے۔

 

کھانسی کا مسئلہ کیا ہے؟ (کھانسی کیا ہے)
کھانسی ایک ریاکشن ہے، جو ہمارے جسم میں سانس کی نالی پھیھڑوں میں کسی انفیکشن یا باہری عنصر کے آنے سے دیتا ہے۔
ہمارا جسم پھیھڑوں سے تیز ہوا کو باہر نکالتا ہے، تاکہ پھیپھڑوں میں پھنسا ہوا کوئی زرات ، مائکروجنزم ، جراثیم وغیرہ منہ کے راستے باہر نکل جائے۔ کسی عام انفیکشن کی وجہ سے دو سے تین ہفتے تک کھانسی کا مسئلہ رہ سکتا ہے۔

حالانکہ کھانسی ہر بار خطرناک نہیں ہوتی ہے، کبھی کبھی ، یہ کچھ دیگر وجہوں سے ہلکی شکل میں بھی ہوسکتی ہے۔
حالانکہ لگاتار سوکھی کھانسی سے آپ ذیادہ پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔ سوکھی کھانسی آپ کے گلے میں جلن پیدا کرتی ہے بلکہ آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں میں بھی روکاوٹ ڈالتی ہے۔

عام (سوکھی کھانسی) خشک کھانسی کے لیے گھریلو علاج کرکے اس سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ گھر میں ہی ان آسان طریقوں کو ازما کر آپ سوکھی کھانسی کا علاج کرسکتے ہیں۔ بشرط آپ کو ان گھریلو نسخوں کو استعمال کرنے کے بارے میں پتہ ہونا چاہیئے۔

لیکن کھانسی ایک عام بیماری ہے، جسکے بارے میں بیداری ضروری ہے۔

یہاں چند گھریلوں نسخوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جس سے کھانسی میں راحت دلا سکتے ہیں۔
گرم پینے

کھانسی یا (سردی) نزلہ ، زکام والے لوگوں کے لیے گرم اور ہائیڈرڈ رہنا اہم ہے۔ جب بھی آپ گرم مشروبات پیتے ہیں، تو یہ آپ کے کھانسی کے علامات کو فوری دور کرسکتا ہے۔ گرم پانی، صاف شوربہ، ہربل چائے سوکھی کھانسی ، گلے کی جلن اور ٹھنڈ کو فوری کم کرسکتی ہے۔

 

خشک کھانسی میں پودینے کے پتے
پودینے کے پتیوں میں مینتھول ہوتا ہے جو گلے کی نسوں کو سنن کرنے میں مدد کرتا ہے جو سوکھی کھانسی کے بار۔بار ہونے والے مسئلہ کو کم کرسکتا ہے۔
یہ گلے کی جکڑن کو صاف کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ آپ اپنی چائے میں پودینے کی تین سے پانچ پتیوں ملا سکتے ہیں اور پینے سے پہلے اسے کچھ منٹ تک ابال سکتے ہیں۔

خشک کھانسی میں ادرک مددگار
اس میں اینٹی مائیکرویبل اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات ہوتے ہیں۔ یہ امیونٹی کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس بار کے ثبوت ہیں کہ ادرک ایئروے کی چکنی (پٹھوں) مسلس کو آرام دے سکتا ہے۔
جب بھی ہم کھانسی کے بارے میں سوچتے ہیں تو ادرک پہلا گھریلو علاج ہے جو ہمارے دماغ میں آتا ہے۔

 

خشک کھانسی میں ہلدی
اس میں کورکومین ہوتا ہے جو کھانسی اور استھما کے دیگر علامات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ہلدی ایک بہترین اینٹی سیپٹیک ، اینٹی وائرل اور اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ ہے جو آپ کے جسم کو کسی بھی بیماری سے ابھرنے میں مدد کرتا ہے۔
ہلدی اوپری سانس کے حالات ، برونکائٹس اور ٹنسلائٹس کے علاج کے لیے بھی فائدے مند ہے۔

کچا شہد کا استعمال
اس میں اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات ہوتے ہیں جو ممکنہ طور سے معمولی بیکٹریا یا وائرل انفیکشن کو پرسکون کرسکتے ہیں۔
کھانسی کے علاج کے لیے کچا شہد سب سے پرانے گھریلو علاج میں سے ایک ہے۔یہ آپ کے گلے پرسکون کرنے اور جلن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 

لیکورائس روٹ
لیکورائس روٹ کا استعمال بہت پہلے سے کیا جارہا ہے۔ درد کو کم کرنے، کف کو صاف کرنے اور کھانسی کو کم کرنے کے لیے اسکا استعمال کافی فائدے مند مانا جاتا ہے۔
لیکورائس روٹ چائے گلے کی جلن اور جکڑن کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔

ہلدی یا گرم پانی کی بھاپ لینا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
خشک کھانسی پر قابو پانے کے لیے نمک اور نیم گرم پانی کے غرارے کرنا بے حد معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
بہت سے خشک مصالحہ جات میں اینٹی انفلامیٹری خاصیت پائی جاتی ہے جو کہ گلے میں خراش اور کھانسی کے خلاف معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان مصالحہ جات میں دار چینی کافی مفید ہے۔
اگر آپ کو خشک کھانسی ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور ایسی غذا کا استعمال کریں جس سے گلہ خشک نہ رہے۔

 

نمک پانی کے غرارے
ایک کپ گرم پانی میں آدھا چھوٹا چمچ نمک تب تک ملائے جب تک وہ گھل نہ جائے، غرارے کرنے کے لیے استعمال کرنے سے پہلے گھول کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دے۔
یہ گلے میں خارش اور کھانسی کے علاج کے لیے سب سے موثر گھریلو علاج میں سے ایک ہے۔ یہ گلے کی سوجن اور کھانسی کے اچھال کو کم کرتا ہے۔

کھانسی کے اقسام کتنے ہوتے ہیں؟
کھانسی کی مندرجہ ذیل اقسام ہوسکتے ہیں۔ جیسے-
ایکیوٹ کھانسی ۔ یہ کھانسی دو سے تین ہفتے تک رہ سکتی ہے اور اپنے آپ ٹھیک ہوجاتی ہے۔
سباکیوٹ کھانسی ۔ اسکا وقت تین سے آٹھ ہفتوں تک کا ہوسکتا ہے۔
کورنیک کھانسی ۔ کورینک کھانسی آٹھ ہفتوں سے ذیادہ ہوسکتی ہے اور یہ کسی سنگین بیماری کا اشارہ ہوسکتی ہے۔

 

خشک یا ڈرائی کھانسی ۔ اس قسم کی کھانسی کے پچھے سانس کی نالی یا پھیپھڑوں میں بیکٹریل و وائرل انفیکشن ، سردی ، بخار ، استھما ، الرجی ، دھول۔ مٹی، سینوسائٹس ،وغیرہ وجہ ہوسکتے ہیں۔
بلغم کی کھانسی۔ اسکے پچھے بخار ، نمونیا ، استھما ، سردی جیسے مسائل کی وجہ ہوسکتی ہے۔

کھانسی کی علامات
حالانکہ ، کھانسی خود ایک علامت کی طرح ہے۔ مگر اسکے ساتھ آپ کو کچھ اور علامات بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جیسے۔۔۔
گلے میں خارش ، بخار ، ٹھنڈ لگنا
سانس کی نلی میں سوجن ، گلے میں درد
چھاتی میں درد ، ناک میں بہنا
بدن درد ، سردرد ، الٹی ،
سائنس انفیکشن ، وغیرہ


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )