Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ فلم فروزن 2 کی ہندوستان میں زبردست کمائی

فلمی ڈسک،25 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرس بک اور جینیفر لی کی ہدایت کار اینی میٹیڈ فلم فروزن 2 نے ہندوستان کے باکس آفس پر شروعاتی ہفتے میں 19 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے- ایک بیان کے مطابق ڈزنی کی اینی میٹیڈ فلم، ہندوستان کی پہلی ایسی فلم ہے جس نے ہندوستانی باکس آفس پر صرف تین دن میں 19.10 کرور روپے کا بزنس کیا ہے-

فلم فروزن جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی، فلم نے پہلے دن 3.35 کروڑ کا بزنس کیا تھا، وہیں ہفتہ اور اتوار کو فلم نے اچھا بزنس کیا- ہفتہ کو فلم نے 7.10 کروڑ اور اتوار کو 3.35 کروڑ کمائی کی تھی-

سال 2013 میں آئی فلم فروزن کی سیکوئل فلم ہندوستان میں انگریزی، ہندی ، تامل اور تلگو زبان میں ریلیز کی گئی ہے-

Tags: