Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی دو ہفتے بھی نہیں چل پائی شادی، شوہر سے الگ ہوئی

ہالی ووڈ ڈسک،3فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس کی سابقہ کنیسٹینٹ پامیلا اینڈرسن نے حال ہی میں ہالی ووڈ پروڈیوسر جان پیٹرس سے شادی کی تھی۔ لیکن پامیلا اور جان کی شادی کچھ دن نہیں چل پائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا نے 12 دنوں کے بعد جان سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے ایک آفیشل بیان کے ذریعہ یہ معلومات دی۔

پامیلا نے کہا، ہم بے حد شکر گذار ہونگے اگر آپ ہمارے فیصلے کی حمایت کریں۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ دو انفرادی کے طور پر ہم اپنی زندگی میں اور ایک دوسرے سے کیا خواہشیں رکھتے ہیں۔ لائف ایک سفر ہے اور پیار ایک پروسیس ۔ اس یونیورسل سچائی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم دونوں نے اپنے میریج سرٹیفیکٹ کو آفیشل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کا بے حد شکریہ ہماری پرائیوسی کو رسپیکٹ کرنے کے لیے۔

پامیلا اینڈرسن نے اگرچہ فلمی کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ’دی ٹیکنگ آف بیورلی ہلز‘ سے کیا تھا تاہم انہوں نے ماڈلنگ کا آغاز 1980 سے قبل ہی شروع کردیا تھا۔
اپنے بولڈ انداز اور خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت ملی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس وقت کے معروف فیشن اور فحش میگزین کے سرورق کی زینت بننے لگی تھیں۔

پامیلا اور جان نے ایک سیکرٹ تقریب میں 12 دن پہلے شادی کی تھی، حالانکہ دونوں نے میاں۔بیوی بننے کے لیے آفیشل دستاویز فائل نہیں کیے تھے۔ بتادیں کہ پامیلا بگ باس کے سیزن 4 میں نظر آئی تھی اور اس وقت وہ کافی سرخیوں میں آئی تھی۔