Type to search

ٹی وی اور فلم

کورونا کے خلاف  جنگ میں ہالی ووڈ اسٹار کریں گی اپنی نیوڈ فوٹو کی نیلامی

Jennifer-aniston

فلمی ڈسک،4جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس وبا کے دوران دنیا بھر کے ملکوں کو متاثر کیا ہے۔ اس وائرس سے خاص طور پر امریکہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ سے لیکر ہالی ووڈ اسٹارس اپنی اپنی طرف سے ہر ممکن مدد کررہے ہیں۔ کچھ وقت پہلے ایکٹر میتھیو میک نے کورونا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تقریبا 2 لالکھ ماسک کو امریکہ کے ٹیکساس میں ہاسپٹل میں عطیہ کیے تھے۔ اب اداکارہ جینیفر اینسٹن اپنی برہنہ فوٹو کے سہارے کورونا وائرس جنگ میں ریلیف فنڈ جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 

جینیفر اینسٹن نے پچھلے مہینے کورونا وائرس مثبت ایک نرس کو 10000 ڈالرس کا گفٹ کارڈ دیا تھا جو فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے مثبت ہوگئی تھی۔ انہوں نے اسکے علاوہ فرینڈس ورچیول ری یونین کے سہارے بھی چیرٹی جٹائی تھی۔ حال ہی میں وہ اپنے فوٹوگرافر مارک کے ساتھ شامل ہوئی ہے اور انہوں نے سالوں پہلے کلک کی گئی اپنی نیوڈ فوٹو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیسہ جٹایا جاسکے۔

 

اس تصویر کو سال 1995 میں کلک کیا گیا تھا جب جینیفر اینسٹن ٹی وی شو فرینڈس کی وجہ سے کافی مقبول ہوچکی تھی۔ جینیفر اینسٹن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کیا اور لکھا ، میرے خاص دوست مارک نے 25 پورٹریٹ کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں میری بھی ایک تصویر شامل ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے کورونا ریلیف کے لیے فنڈ جٹانے کے لیے کیا ہے۔ اس سیل کا 100 فیصد حصہ ایک ایسی تنظیم کو جائے گا جو غریبوں کو فری کورونا وائرس ٹیسٹنگ اور نگہداشت مہارا کررہی ہے۔ مارک تمہارا ایک بار پھر شکریہ ۔ فی الحال اس تصویر کی قیمت کو بولی 6500 ڈالرس لگائی گئی ہے۔

 

غور طلب ہے کہ لمبے وقت سے سوشل میڈیا سے دور رہی جینیفر اینسٹن نے کچھ مہینوں پہلے ہی انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا تھا اور وہ اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ ہی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب رہی تھی۔ جینیفر اینسٹن نے اس وسٹ کے ساتھ ہی صرف 5 گھنٹے اور 16 منٹوں میں انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورس حاصل کر لیے تھے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا درج کرایا تھا۔