Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹام ہینکس کی فلم گرے ہاؤنڈ کا ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ ڈسک،17مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس نے کچھ ہی دن پہلے ایک چونکانے والا خلاصہ کرتے ہوئے کروڑوں فینس کو ہلا کر رکھ دیا تھا، فورسٹ گمپ اسٹار ٹام ہینکس نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ ٹیوٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرکے بتایا تھا کہ وہ اور انکی بیوی ریٹا کورون وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور دونوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے- ایکٹر کے اس خلاصے کے بعد انکے چاہنے والوں کو فکر ہوگئی، لیکن اسکے بعد ایکٹر نے ایک اور پوسٹ کے ذریعہ اپنے فینس کو اس جان لیوا بیماری سے بچنے کی صلاح دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ابھی ٹھیک ہے اور تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں-

لیکن اس درمیان ٹام ہینکس کی آنے والی فلم گرے ہاؤنڈ کا زبردست ٹریلر سامنے آگیا ہے- فلم سازوں نے اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا ہے- اس فلم کا اسکرین پلے خود ایکٹر ٹام ہینکس نے کیا ہے- حالانکہ وہ اس وقت باہر نہیں ہے اور انہیں ہاسپٹل میں ہی آسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، ایسے میں جہاں ایک اور لوگ انکے صحت کو لیکر فکر مند ہے تو وہیں فلم سازوں نے انکے چاہنے والوں کے لیے ایکٹر کی فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے-

اس فلم کی کہانی بیٹل آف اٹلانٹک پر مبنی ہے- فلم میں ٹام نے ایک ایسے سمندر جہاز کے کپتان کا کردار نبھایا ہے جو پہلی بار کیپٹن کے طور پر ایک بڑے جہاز کو لیکر نکلا ہے جسکے ہزاروں فوجی ہے، لیکن اس درمیان دشمنوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فوجیوں کی حفاظت کرنی ہے- فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے سچے واقعے پر مبنی ہے، فلم ساز اسے 12 جون 2020 کو ریلیز کرنے کی تیاری میں ہے-