Type to search

ٹی وی اور فلم

ہالی ووڈ اداکار ڈینیئل ڈے کم بھی کورونا مثبت

ہالی ووڈ ڈسک،21مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ اور بالی ووڈ ایکٹرس کے لگاتار کورونا وائرس مثبت نکلنے کی خبریں چونکانے والی ہے- ٹام ہینکس، ادریس البا، اولگا کوریلینکو، کرسٹوفر ہیوجو، راچل میتھیوز اور اندرا ورما کے بعد اب ڈینیئل ڈے کم کے کورونا وائرس ہونے کی خبر آئی ہے-

سوشل میڈیا پر شیئر کیا ویڈیو ڈینیئل نے اپنے کورونا وائرس مثبت ہونے کی معلومات میڈیا پر دی ہے اور لوگوں سے خود کو آئسولیٹ کرنے کی صلاح دی ہے- انہوں نے لکھا ہے، میں آپ سبھی کو بتانا چاہتا ہوں، کہ میں کوویڈ 19 کے لیے مثبت نکلا ہوں، یہ بیماری کورونا وائرس سے ہوئی ہے-

ڈینیئل اس وقت اپنے آبائی شہر ہواوے میں ہے، اس سے پہلے شوٹنگ کے سلسلہ میں نیو یارک گئے تھے، انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے، لیکن اپنا سفر شیئر کرنا چاہتے ہیں-