Type to search

اسپورٹس

ہندوستان کو ملا ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی، چوتھی بار ملا یہ موقع

سوئٹزرلینڈ،8 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی شائقین کے لیے خوشخبری ہے، ہندوستان کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے، یہ ورلڈ کپ 2023 میں ہوگا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے جمعہ کو یہ اعلان کیا، اسپین اور نیدرلینڈ کو خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2022 کی مشترکہ میزبانی سونپی گئی ہے-

یہ چوتھا موقع ہے جب ہندوستان کو ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی ملی ہے، وہ اس سے پہلے 1982، 2010 اور 2018 میں بھی ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکا ہے- حالانکہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کا مظاہرہ بہت اچھا نہیں رہا ہے، آٹھ بار اولمپک گولڈ جتنے والا ہندوستان ہاکی ورلڈ کپ صرف ایک بار 1975 میں جیت سکا ہے،

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کو فیصلہ کیا کہ 2023 میں مرد ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان کرئے گا، اسپین اور نیدرلینڈ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، یہ ورلڈ کپ 2022 میں کھیلا جائے گا-

ایف آئی ایچ نے یہ بھی صاف کردیا ہے کہ ابھی صرف میزبان ملکوں کا فیصلہ ہوا ہے، اسکا فیصلہ میزبان ملکوں کو کرنا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچ کن شہروں میں کھیلا جائے گا، مرد ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں 13 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا، خواتین ہاکی ورلڈ کپ اس سے ایک سال پہلے ایک سے 17 جولائی تک رہے گا-

دونوں ہی ورلڈ کپ میں 16-16 ٹیمیں حصہ لیں گی- میزبان اور پانچویں کنٹینینٹل چیمپین شپ کے چیمپین ورلڈ کپ کے لیے خود بخود کوالیفائی کریں گے- باقی 10 ٹیمیں کوالیفائینگ ٹورنامنٹ کے ذریعہ ٹورنامنٹ میں جگہ بنائیں گے-

Tags:

You Might also Like