Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیا سے ہار کے باوجود ہندوستانی جونیئر ویمنس ہاکی ٹیم بنی چیمپیئن

اسپورٹس ڈسک،8 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی جونیئر ویمنس ہاکی ٹیم نے اتوار کو کینبرا میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 2-1 سے ٹورنامنٹ کی پہلی شکست کے باوجود پوائنٹ ٹیبل میں سب سے پہلے رہتے ہوئے تین ملکوں کا ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ہندوستان نے چار میچوں میں سات پوائنٹ حاصل کیے۔ میزبان آسٹریلیا کے بھی چار میچوں میں سات ہی پوائنٹ تھے، لیکن ہندوستانی ٹیم بہتر گول کے فرق کی وجہ سے سرفہرست رہی۔

آخری میچ میں ہندوستان کی طرف سے ایک واحد گول گگندیپ کور نے کیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ایبگلیل ویلسن کے 15ویں منٹ میں کیے گول کی بدولت برتری بنائی تھی۔ ایبگیل نے اسکے بعد 56ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے آسٹریلیا کو 2-1 سے آگے کیا۔ جو فیصلہ کن اسکور ثابت ہوا۔

Tags:

You Might also Like