Type to search

اسپورٹس

ڈبلیو ٹی اے پر جیت کے ساتھ ثانیہ کی واپسی، ہوبارٹ انٹرنیشنل کے کوارٹر فائنل میں انٹری

ثانیہ مرزا ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی

اسپورٹس ڈسک،14جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹے اے سرکٹ پر جیت کے ساتھ واپسی کی۔ انہوں نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں یوکرین کی نادیہ کچونیک نے جارجیا کی اوکاسانا اور جاپان کی مییو کٹو کو ایک گھنٹے 41 منٹ تک چلے مقابلے میں 2-6, 7-6, 10-3 سے ہرایا، اب انکا سامنا امریکہ کی وانیا کنگ اور کریسٹینا مک ہیل سے ہوگا۔

امریکہ جوڑی نے چوتھی سیڈ سپین کی جورجینا گارسیا پیریز اور سارہ سوربیس ٹرمو کو 6-2, 7-5 سے شکست دی۔ ثانیہ اور کچونیک کی شروعات اچھی نہیں رہی اور انہوں نے دوبار ڈبل فلاٹ کیے۔ اسکے ساتھ ہی سات بریک پوائنٹ میں سے ایک بھی نہیں بنا سکی۔ دونوں ٹیموں نے تین تین بریک پوائنٹ بنائے۔

Tags:

You Might also Like