Type to search

تعلیم اور ملازمت

نیٹ 2020 میں ایم ایس طلباء کی تاریخی کامیابی

ایم ایس طلباء

نو طلباء نے 609 سے 648 نشانات لائے
 ۔259 سے زائد ایم بی بی ایس سیٹوں کے ساتھ ایم ایس نے تلنگانہ کی 40 فیصد اقلیتی سیٹیں حاصل کی


حیدرآباد،17 اکتوبر(پریس نوٹ) نیٹ 2020 کے امتحان میں ایم ایس کے طلباء نے تاریخی کامیابی حاصل کی اور تقریبا 200 طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 600 سے زائد نشانات حاصل کیے۔

ایم ایس نیٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر افضل الرحمن آج ایم ایس طلباء کے اس تاریخی کامیابی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ایس کے 9 طلباء نے 609 سے لیکر 648 نشانات حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فاطمہ ثناء نے 648 نشانات لاکر ٹاپ رینک میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال ایم ایس کے کل 200طلباء کو میڈیکل سیٹس ملنا طے ہے۔ نمایاں نشانات لانے والے 9 طلبء کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

۔1۔ فاطمہ ثناء (ہال ٹکٹ نمبر 2808209144) نے 648نشانات۔
۔2۔ شرف الدین ای پی ( ہال ٹکٹ نمبر۔ 2808105279) 639 نشانات
۔3۔ سیدہ عریبہ جنید (ہال ٹکٹ نمبر ۔ 4201125308( 632 نشانات
۔4۔ مہہ روز نساء (ہال ٹکٹ نمبر ۔ 4201218073) 617 نشانات
۔5۔ حافظ محمد (ہال ٹکٹ نمبر ۔ 2805007084) 616 نشانات
۔6۔ زیبا گل راضی (ہال ٹکٹ نمبر ۔4201101074) 613 نشانات
۔7۔ محمد عماد الدین (ہال ٹکٹ نمبر ۔4201210174) 612 نشانات
۔8۔ مہا بیگم (ہال ٹکٹ نمبر ۔4201220322) 611 نشانات
۔9۔ مونا اسد میر (ہال ٹکٹ نمبر ۔4201109236) 609 نشانات

ایم ایس کے ڈائریکٹرس اور نیٹ کامیاب طلباء

انہوں نے اس تاریخی کامیابی کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 600 سے زائد نشانات لانے والے ان 9طلباء کے علاوہ 38 ایسے طلباء ہیں جنہوں نے 550سے زائد نشانات لانے والے طلباء کی تعداد 91 ہے۔ جبکہ 167طلباء نے 450 سے زائد نشانات حاصل کیے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس ایم بی بی ایس سیٹ کے لیے کٹ آف نشانات 436تھے۔ انہوں نے اس کو بنیاد بناتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امسال ایم ایس کے 200 سے زائد طلباء کو ایم بی بی ایس سیٹس ملنے کا قوی امکان ہے۔
ڈائریکٹر افضل الرحمن نے اسی تاریخی کامیابی پر طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ ہمارے طلباء اعلی سے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قوم و ملت کا نام روشن کرے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام فیکلٹی کی ستائش کی جنہوں نے لاک ڈاؤن کے موقع پر بھی طلباء سے برابر رابطہ بنائے رکھا اور ہمیشہ انکے ڈاؤٹ کلیئر کرتے رہے۔

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینئر ڈائریکٹر معظم حسین نے کہا کہ مینجمنٹ تمام کامیاب طلباء اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایس کے چیئرمین محمد عبدالطیف خان نے ان تمام کامیاب طلباء کو کامیاب مستقبل کی دعائیں دیں اور کہا کہ ایم ایس کے طلباء تلنگانہ ریاست کے کل اقلیتی سیٹوں کا 40فیصد سیٹس حاصل کرلیا ہے۔ اب تک ایم ایس کے طلباء ریاست کی ایک تہائی اقلیتی سیٹس حاصل کرتا رہا ہے۔

تلنگانہ کی میڈیکل کالجوں میں ایم ایس طلباء کی کافی ستائش ہوئی ہیں۔ اور وہاں کے پروفیسر کا ایم ایس کے طلباء سے کافی متاثر ہوتے ہیں۔ ان پروفیسرس کا کہنا ہے کہ ایم ایس کے طلباء نا صرف اکیڈمکس میں تیز ہوتے ہیں بلکہ ان میں اعلی اخلاق اور انسانیت کا عنصر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے ایسے درد مند طلباء ہی ڈاکٹرکے پیشہ کے لیے موزوں ہوتے ہیں۔ کیونکہ ایم ایس کے طلباء میڈیکل کالجوں میں اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہیں جو انہیں ایم ایس جونیئر کالج میں تعلیم کے دوران اخلاقیات کے کلاسیز میں سیکھایا جاتا تھا۔

Tags:

You Might also Like