Type to search

تعلیم اور ملازمت

ہندوستان کاپر لمیٹیڈ میں 10ویں پاس کے لیے نکلی  نوکریاں

کیریئر ڈسک،26فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کاپر لمیٹیڈ نے ٹریڈ اپرنٹیس کے عہدے پر نوکری نکالی ہے۔ یہ پوسٹ 10ویں اور آئی ٹی آئی پاس والوں کے لیے ہے۔ بھرتی کے ذریعہ 120 پوسٹوں پر تقرری کی جائے گی۔ یہ سبھی پوسٹ ملاج کھنڈ کاپر پروجیکٹ کے تحت بھرے جائیں گے۔ ان پوسٹ پر درخواست کا عمل چل رہا ہے۔ درخواست کرنے کی آخری تاریخ 12 مارچ 2020 ہے۔ بھرتی کے متعلق معلومات نیچے دی گئی ہے۔

عہدوں کے نام اور تعداد

الیکٹریشن 20 ، انسٹرومنٹ میکانیک 2، میکانیک ڈیزل 11، ویلڈر (جی اینڈ آی) 14، فیٹر 14، ٹرنر 6، ریفریجریشن اور اے سی میکانیک 2، ڈرافٹ مین (میکانیک) 3، ڈرافٹ مین (سیول) 1، سرویئر 5، کارپینٹر 3، پلمبر 2، میسن 1، ٹیلی کام میکانیک 2، باغبانی اسیسٹنٹ 2، شارٹ فلٹر / بلاسٹر (مائنز) 14، میٹ (مائنز) 18 ۔

امیدوار دسویں یامساوی پاس کرچکے ہو ۔ ساتھ ہی اسکے پاس عہدے سے متعلق ٹریڈ میں آئی ٹی آی سند(سرٹیفیکٹ) ہو۔

امیدوار کی عمر 31 جنوری 2020 کو 25 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔ زیادہ سے زیادہ عمر حد میں او بی سی کیٹیگری کے امیدوار کو تین سال، ایس سی / ایس ٹی کو پانچ سال اور جسمانی طور پر چیلنج شدہ زمرہ کے امیدواروں کو دس سال کی چھوٹ ملے گی۔

اہل امیدواروں کا انتخاب امتحان کے ذریعہ سے کیا جائے گا۔

خواہش مند افراد ویب سائٹ apprenticeship.gov.in پر جاکر درخواست کرسکتے ہیں۔

https://www.hindustancopper.com/Upload/Notice/0-637179081435164140-NoticeFILE.pdf