Type to search

ٹی وی اور فلم

حنا خان کا میوزک ویڈیو ‘پتھر وارگی’ ریلیز

پتھر وارگی

فلمی ڈسک،14 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 11 کی کنٹیسٹنٹ اور ٹی وی سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کی اداکارہ حنا خان کا لیٹسٹ میوزک البم پتھر وارگی آج یعنی 14 مئی کو ریلیز ہوگیا۔ انہوں نے اپنے نئے گانے کے ذریعہ فینس کو عید کا تحفہ دیا ہے۔

کچھ دن پہلے ہی حنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی تھی کہ انکا میوزک ویڈیو پتھر وارگی 14 مئی عید کے موقع پر ریلیز ہوگا۔

حنا خان اپنے نئے میوزک ویڈیو ‘پتھر وارگی’ میں تنمائے سنگھ کے ساتھ نظر آئی۔ حنا خان کے اس پنجابی گانے کا میوزک بی پراک نے دیا ہے۔ اور رنویر نے اپنی آواز دی ہے۔

جبکہ گانے کے بول جانی نے لکھے ہیں۔ ٹی ۔ سیریز کے بینر تلے اس گانے کو ریلیز کیا گیا۔

میوزک ویڈیو پتھر وارگی میں حنا خان اور تنمائے سنگھ کی جوڑی کمال لگ رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس گانے کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

حنا خان انڈسٹری کی ان ایکٹرس میں سے ایک ہے جو کہ اپنے کام کو لیکر کافی سنجیدہ رہتی ہے۔ حنا نے کچھ وقت پہلے ہی اپنے والد کو کھویا ہے۔

والد کے جانے کے بعد حنا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی تھی۔ اس دوران حنا بری طرح ٹوٹ گئی۔ زندگی کے سب سے برے دور سے گذرنے کے بعد بھی حنا نے اپنا کام نہیں چھوڑا۔

غور طلب ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بھی حنا خان نے ہمت نہیں ہاری، گذشتہ دن حنا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، اس دوران حنا نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا تھا کہ انکی رپورٹ منفی آچکی ہے۔

والد کے انتقال کے بعد حنا نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہے۔ حنا کی ٹیم انکا سوشل میڈیا اکاؤنٹ دیکھ رہی ہے۔

بتادیں کہ حنا خان کی پیدائش 2 اکتوبر 1987 کو سرینگر، جموں کشمیر میں ہوئی۔ انہوں نے سال 2009 میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) سی سی اے اسکول آف مینجمنٹ دہلی سے مکمل کیا۔

حنا خان بگ بس 11 کے فائنل میں تو پہنچی لیکن وہ شلپا شندے سے ہار گئی- اسکے بعد انہیں کئی بڑے پراجکٹس ملے-

حنا خان نے سال 2020 میں شارٹ فلم ’اسمارٹ فون‘ میں سمن کا رول نبھایا، اور فلم ہیکڈ میں سمیرا کھننہ اور ان لاک میں سہانی کا کردار ادا کیا۔

Tags:

You Might also Like