Type to search

ٹی وی اور فلم

میں بھی برباد : حنا خان کا ‘میں بھی برباد’ گانا ریلیز، انگد بیدی

میں بھی برباد

فلمی ڈسک، 24 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حنا خان اپنے نئے میوزک ویڈیو میں بھی برباد، کے ساتھ ناظرین کے درمیان آگئی ہے- گانے کو 23 ستمبر کو ریلیز کردیا گیا۔ انکے نئے گانے میں ایکٹر انگد بیدی کے ساتھ انکی زبردست کیمسٹری نے فینس کا دل جیت لیا ہے-

بتادیں کہ اس گانے کو مشہور سنگر یاسر دیسائی نے گایا ہے، جبکہ گورو داس گپتا کا اس میں سنگیت ہے، کنور جونیجا نے اسکے بول لکھیے ہیں- اور اس گانے کو آدتیہ دت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

 

بگ باس 11 کی کنٹیسٹنٹ اور ٹی وی سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کی اداکارہ حنا خان کا لیٹسٹ میوزک البم پتھر وارگی آج یعنی 14 مئی کو ریلیز ہوا تھا ، اس میوزک ویڈیو ‘پتھر وارگی’ میں حنا خان ، تنمائے سنگھ کے ساتھ نظر آئی تھی۔ اب وہ اپنے نئے گانے کے ساتھ ناظرین کے درمیان میں ہے-

ویڈیو میں حنا خان اور انگد بیدی نے بالکل الگ کام کیا ہے- حنا خان اور انگد بیدی دونوں اس میوزک ویڈیو میں گینگسٹر کے کردار میں دیکھائی دے رہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HK (@realhinakhan)

 

ویڈیو میں دونوں کی لاجواب کیمسٹری نے ناظرین کا دل جیت لیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ میں بھی برباد گانا ریلیز کے ساتھ یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہا ہے-

سال 2020 میں ہیکڈ فلم سے ڈیبیو کرچکی ٹی وی اداکارہ حنا خان اور انگد بیدی کے میں بھی برباد ، گانے میں کرائم ، ایکشن ، پیار اور دھوکہ سبھی چیزوں کا مرکب ڈالا گیا ہے-

سال 2017 میں بگ باس 11 کا حصہ رہ چکی حنا خان کا اس سے پہلے ایسا کردار دیکھنے کو نہیں ملا تھا- اس سے پہلے انکے سارے میوزک ویڈیو رومانٹک انداز میں ہی آئے تھے-

لیکن اس بار حنا اور انگد نے اپنی شاندار پرفارمینس سے سب کو حیران کردیا ہے- ویڈیو میں حنا خان پہلے انگد کے ساتھ رومانس کرتی نظر آرہی ہے-

وہیں دوسرے ہی لمحے وہ انکو دھوکہ کرتی ہے، دونوں کا لک ویڈیو میں کافی قاتلانہ دیکھائی دے رہا ہے-

میں بھی برباد میوزک ویڈیو میں حنا خان دھوکہ باز گرل فرینڈ کے رول میں خوب جمی ہے-

یہ گانا ریلیز کے پہلے سے ہی کافی سرخیوں میں رہا، اب تک ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے-
حنا خان نے سال 2020 میں شارٹ فلم ’اسمارٹ فون‘ میں سمن کا رول نبھایا، اور فلم ہیکڈ میں سمیرا کھننہ اور ان لاک میں سہانی کا کردار ادا کیا۔

حنا خان اس سے پہلے کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آچکی ہے- جن میں سال 2018 میں سنگر سونو ٹھکرال کا گانا بھاسوڑی، سال 2019 میں ارجیت سنگھ کا گانا رانجھنا، سال 2020 میں نریش شرما اور وشال مشرا کا گانا ہم کو تم مل گئے-

سال 2021 میں اسٹیبن بین کے گانے بے درد ، سنگر رنویر کے گانے پتھر وارگی، سنگر پائل دیو اور اسٹیبن بین کے گانے بارش بن جانا جیسے میوزک ویڈیو شامل ہیں-

بتادیں کہ انگد بیدی فلم کایا ترن سے سال 2004 میں ڈیبیو کیا تھا- انہوں نے فلم فالتو، پنک، ڈیئر زندگی، ٹائیگر زندہ ہے ، میں اہم رول نبھائے-

انگد بیدی نے لمبے وقت سے گرل فرینڈ رہی بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا سے مئی 2018 کو شادی کرلی- اور انہیں ایک بیٹی ہے جسکا نام مہر دھوپیا بیدی ہے-

سال 2020 میں آئی بائیوپک فلم گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل، میں انگد نے انوشمان سکسینہ کا کردار نبھایا،

Tags:

You Might also Like