Type to search

ٹی وی اور فلم

‘ناگین 5’ میں حنا خان کی انٹری

حنا خان

ٹی وی ڈسک،10جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی دنیا سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے- ایکتا کپور کا سپرنیچرل شو ناگین 5 ان دنوں سرخیوں میں چھایا ہوا ہے- ایکتا کپور ناگین 4 کو ملے خراب رسپانس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد اس ٹی وی شو کو بند کرنے کا منصوبے میں ہے- اسکے بعد وہ اس سیریز کے اگلے سیزن ناگین 5 کی تیاری میں مصروف ہونے والی ہے- اسکا خلاصہ خود ایکتا کپور نے گذشتہ دنوں کیا تھا- تبھی سے ناگین 5 کی لیڈ اسٹار کاسٹ کو لیکر بحث بنی ہوئی ہے- اب خبر سامنے آرہی ہے کہ اس ٹی وی شو میں ایکتا کپور ٹی وی کی سب سے مشہور اداکارہ حنا خان کو لینے کی تیاری میں ہے- اتنا ہی نہیں ، حنا کے ساتھ ہی ایک اور مشہور اداکارہ کا نام سامنے آرہا ہے-

پنک ولا کی تازہ رپورٹ کی مانیں تو ایکتا کپور نے پانچویں سیزن کے لیے حنا خان کا نام فائنل کرلیا ہے- اتنا ہی نہیں اس ٹی وی شو میں عشق باز کی مشہور اداکارہ سربھی چندنا کو بھی سائن کرچکی ہے- اس بارے میں قریبی ذرائع نے معلومات دی ہے- ذرائع نے بتایا کہ ایکتا نے تقریبا اداکارہ سربھی چندنا اور حنا خان کو پانچویں سیزن کی ناگین کے کردار کے لیے فائنل کرلیا ہے- وہ ویسے تو کسی نئے چہرے کو اس سیزن کے لیے لینا چاہتی تھی، لیکن حنا خان اور سربھی چندنا دونوں کی ہی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالوونگ ہے- دونوں ہی ٹی وی کی مشہور اسٹارس ہیں-

Tags:

You Might also Like