Type to search

اسپورٹس

پانچ گولڈ میڈل جتنے کے بعد ہیما داس نے ملک کی عوام کے سامنے رکھی یا مانگ

اسپورٹس ڈسک/23جولائی(اردوپوسٹ) ڈنگ ایکسپریس کے نام سے مشہور ہندوستان کی نوجوان اتھیلیٹ کھلاڑی ہیما داس نے ایک کے بعد ایک لگاتار 5 گولڈ میڈل جتنے کے بعد ہندوستانی عوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ ہیما داس نے کہا کہ اب تک کی سبھی واقعات وارم اپ میچ کی طرح تھے۔ میرا دھیان اب ورلڈ چیمپیئن شپ کی طرف ہے۔ آپ سب مجھے دعا دیتے رہیئے۔ میں اچھا کھیلتی رہوں گی۔

ہیماداس نے نہ صرف ہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کیا بلکہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند ، پی ایم مودی ، سچن ٹنڈولکر اور امیتابھ بچن کو بھی شکریہ کہا ہے۔ ہیما داس اس مہینے پانچ گولڈ میڈل جیت چکی ہے۔ اس سے پہلے 200 میٹر میں ہیما داس دو جولائی کو پولینڈ میں، سات جولائی کو پولینڈ میں ہی کنٹو اتھیلیٹ میں، 13اور 17 جولائی کو چیک جمہوریہ میں  گولڈ میڈل جیت چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like