Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ہیروپنتی 2 میں ایکٹر نونیت ملک کی زبردست ایکٹینگ سے فینس متاثر

نونیت ملک

فلمی ڈسک، 7 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پاور پیک ایکشن فلم فرنچائیزی ہیروپنتی 2 ریلیز ہوگئی ہے- ٹائیگر شراف اور تارا سوتاریہ اسٹارر فلم ہیروپنتی 2 کافی پسند کی جارہی ہے-

فلم میں ایکٹر نونیت ملک کو بھی کافی پسند کیا جارہا ہے- پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی ہیرو پنتی 2 میں تارا سوتاریہ یعنی عنایہ کے بوائے فرینڈ کے رول میں ہے-

 

اس فلم میں اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے ایکٹر نے کہا، میرے لیے یہ پروجیکٹ کسی خواب سے کم نہیں تھا-
بالی ووڈ کے اتنے بڑے اسٹارس کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا میرے لیے بڑی بات ہے-

نونیت ملک نے کہا، تارا کافی باصلاحیت اور خوبصورت ہے، ٹائیگر واقعی میں کافی ڈاؤن ٹو ارتھ ہے- انکے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ رہا-

 

نونیت ملک نے پہلے ہی اپنے لک سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا- اپنے ایکٹینگ کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایکٹر نے کہا کہ وہ ایک سول انجینئر ہے اور اتفاق سے وہ اداکاری میں آگئے-

نونیت نے کچھ پروجیکٹس کے لیے آڈیشن دیا اور ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کی-
نونیت ملک نے ایلیٹ ماڈل لک 15-2014 جیتا اور چائنا میں ہوئے فائنل میں بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کی-

انہوں نے شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پروڈیوس فلم لو ہاسٹل سے بالی ووڈ میں اپنی شروعات کی-

نونیت ملک کی ایک ویب سیریز اور ایک بالی ووڈ فلم بھی پائپ لائن میں ہے-

بتادیں کہ اس رومانٹک ایکشن فلم کی ہدایت احمد خان نے کی ہے-

سال 2014 میں ریلیز ہوئی ہیروپنتی کے پہلے پارٹ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کریتی سنون نظر آئی تھی، اس فلم سے دونوں اسٹارس نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا-