Type to search

آٹو موبائل

ہیرو ایکسٹریم 160 آر بائیک سے پردہ اٹھا

ہیرو ایکسٹریم 160

آٹو ڈسک،19فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہیرو موٹو کارپ نے منگل کو اپنی ایک نئی بائیک ہیرو ایکسٹریم 160 آر سے پردہ اٹھایا- یہ کمپنی کی پہلی 160سی سی انجن والی بائیک اور ایکسٹریم رینج کی تیسری موٹرسائیکل ہے- ایکسٹریم رینج میں ہیرو پہلے سے ایکسٹریم 200آر اور فل-فیرڈ ایکسٹریم 200 ایس بائیکس فروخت کرتا ہے- وہیں نئی بائیک ایکسٹریم 160آر کی بات کریں تو سوزوکی گیکسر اور ٹی وی ایس اپاچے آر ٹی آر 160 4وی جیسی موٹر سائیکل سے ہوگی-

ہیرو ایکسٹریم 160آر بائیک ایکسٹریم 1آر کانسپٹ پر مبنی ہے- اس کانسپٹ کو سال 2019 میں اٹلی کے میلان شہر ہوئے ای آئی سی ایم اے 2019 موٹر شو میں پیش کیا گیا تھا- ایکسٹریم 160آر نیکڈ بائیک ہے، جسکی اسٹائلنگ اسپورٹی اور کافی جارحانہ ہے-
ہیرو کی اس بائیک میں بی ایس 6 کمپلائنٹ 160سی سی انجن دیا گیا ہے- یہ انجن 8000 آر پی ایم پر 15 ایچ پی کا پاور اور 6500 پر 14این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے- انجن 5 اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہے- ہیرو کا دعوی ہے کہ یہ بائیک 4.7 سکنڈ میں صفر سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے-

Tags:

You Might also Like