Type to search

آٹو موبائل

ہیرو کی پہلی بی ایس 6 والی اسپلینڈر بائیک لانچ

آٹو ڈسک،8 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہیرو موٹو نے ملک کی پہلی بی ایس 6 انجن والی بائیک اسپلینڈر آئی اسمارٹ لانچ کردی ہے۔ ہیرو نے اپنی مقبول اسپلینڈر بائیک کو نئے انجن کے ساتھ اتارا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ بائیک 44 فیصدی کم کاربن مونو آکسائڈ خارج کرئے گی۔

نئی بائیک اسپلینڈر کو 110 سی سی فیول انجکشن تکنیک والی انجن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ انجن 7500 آر پی ایم پر 9.1 بی ایچ پی کی پاور اور 5000 آر پی ایم پر 9.89 ایم ایم کا ٹرک دیتا ہے۔ وہیں اس میں آئی 3 ایس ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔

اسکے انجن کے لیے کمپنی نے نیا استعمال کیا ہے، جس سے اس کے گراؤنڈ کلیئرنس اب 180 ملی میٹر اور وہیل بیس کی لمبائی بھی 36 ملی میٹر بڑھ گئی ہے۔ یہ انجن 4 اسپیڈ گیئر کے سہارے کام کرتا ہے۔

ہیرو موٹو کی اس نئی اسپلینڈر آئی اسمارٹ کی قیمت 64 ہزار 900 روپے ہے۔ ہندوستانی  بازار میں اسکا مقابلہ بجاج پلاٹینا ، ہونڈا لیوو اور ٹی وی ایس اسٹار اسپورٹس جیسی بائیک سے ہے۔ یہ بائیک فی الحال دہلی اور این سی آر میں دستیاب ہوگی، لیکن جلد ہی اسے پورے ملک میں فروخت کیا جائے گا۔

دراصل کمپنی نے اسی سال جون میں بی ایس 6 اسپلینڈر آئی اسمراٹ سے پردہ اٹھایا تھا۔ نئی اسپلینڈر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیلج بڑھانے کے لیے فیول انجکشن تکنیک کو شامل کیا گیا ہے۔

ویسے بازار میں موجود ہیرو اسپلینڈر آئی اسمارٹ کا لک شاندار ہے۔ خاص کر نوجوانوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اسکے ماڈل میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

ہیرو موٹو کارپ نے اسی سال جون میں اس بائیک کے لیے انٹرنیشنل سنٹر فار آٹو موٹیو ٹیکنالوجی سے بی ایس 6 سرٹیفیکٹ حاصل کیا تھا۔ بی ایس 6 سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والی ملک کی پہلی ٹو۔وہیلر کمپنی بن گئی ہے۔

Tags: