Type to search

قومی

جمشید پور کی حنا کوثر بنی جج

وائر ڈسک،23ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جمشید پور کی رہنے والی حنا کوثر نے ایک سال کی تیاری میں یوپی پی سی ایس جے 2019 کے امتحان پاس کرکے جج بننے کا خواب پورا کرلیا ہے۔ پڑھائی کرکے اچھی کمپنی میں نوکری کررہی حنا نے نوکری چھوڑ کر جوڈیشل کی تیاری کی۔ انہوں نے اپنی حکمت عملی سے ایک سال کی تیاری میں یہ امتحان پاس کیا۔ آئیے جانتے ہیں حنا نے کس طرح تیاری کرکے پورا کیا اپنا خواب۔۔

حنا نے ایک ویڈیو انٹرویوں میں بتایا کہ انہوں نے جمشید پور سے اسکولینگ کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انڈرگریجویٹ مکمل کیا۔ اس کے بعد بنگلور سے ایل ایل ایم کیا ، جس کے لئے انہوں نے کلیٹ کا امتحان تھا۔  یہاں سے بزنس کالج سے پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد انکی نوکری لگ گئی۔ اسکے بعد پھر ڈھائی سال نوکری کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آگے بھی صحیح پیکیج مل رہے تھے۔ لیکن لگا کہ میں اس نوکری سے سماج کے لیے زیادہ تعاون نہیں کرپا رہی ہوں۔

انہوں نے والدین سے اس بارے میں بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ اگر وہ خوش نہیں تو کچھ اور کرنا چاہیئے ۔ مجھے تب لگا کہ جوڈیشل کروں گی تو دوسروں کی لائف میں مدد کرسکتی ہوں۔

اسک لیے انہوں نے سال 2016 میں نوکری چھوڑ دی۔ وہ بتاتی ہے کہ انہوں نے ڈسمبر 2016 میں نوکری چھوڑ کر جنوری سے تیاری شروع کی۔ پہلی بار ایم پی پرلیمس 2017 میں کلیئر کیا لیکن مینس میں نہیں ہوا۔

اسکے بعد لگاتار ایک سال تیاری کرتی رہی۔ پھر 2018 میں پہلی بار بہار، جھارکھنڈ راجستھان جوڈیشری کی تیاری کی۔ اور سب سے اچھی بات یہ رہی کہ پہلی ہی بار سبھی ریاستوں کے پرلیمس میں سیلکشن ہوگیا۔

آپ کو ہمشیہ دھیان رکھنا چاہیئے کہ کبھی بھی تیاری صرف پرلمیس کو سو کر نہ کریں بلکہ پورا مینس تک سوچ کر کورس کو فالو کریں۔ یہ ایک مکمل حکمت عملی سے تیار کرنا صحیح رہتا ہے ۔ تھرڈ اسٹیج انٹرویو کا ہے تو لا شروعات سے اچھے سے پڑھنا چاہیئے تبھی آپ اسے اچھے سے کرسکتے ہیں۔ باقی کرنٹ افیئر اور جی ایس کی آپ تیاری کرہی چکے ہوتے ہیں۔ انٹرویو میں کیسے لا پوچھے جاتے ہیں۔

وہ یوپی پی سی ایس جے کے بارے میں بتاتی ہیں کہ یہاں تین پیپر تقسم ہونگے۔ یوپی میں جے ایس پیپر کرینٹ افیئرس کے ساتھ، لا پھر تیسرا پیپر لوکل نالیج کا ہوتا ہے۔ لوکل نالیج ہر ریاست کے الگ ہوتے ہیں۔ اسکی پوری الگ تیاری کریں۔

تیاری کے لیے وہ کہتی ہے کہ کشمکش میں نہ رہیں، مکمل طریقے سے تیاری کرنے کے لیے ایک ہی سورس کو فالو کریں۔ انہوں نے جے ایس اور کرنٹ افیئرس کے لیے لیوسن کی کتاب کو فالو کیا۔ کرنٹ افیئرس کے لیے وہ اسکے ویڈیو دیکھتی تھی۔  آن لائن ویب سائٹ میں بک میگزین سے بھی پڑھتی تھی، جو یو پی کے پرسپیکٹیو سے کافی اچھا سورس تھا۔ جنرل اسٹیڈی کے لیے دی ہندو پیپر پڑھا۔

وہ کہتی ہے کہ میں نے شروعات سے ہی نوٹس بنانا شروع کیا تھا۔ جو بھی بنیادی بک فالو کرتے ہیں، اسے ریوژن کے لیے رکھو، پہلے دیکھ لو کہ کیا پیٹرن ہے، لاسٹ ایئر کے مضمون دیکھو، انہیں آپ ایک پیپر میں لکھ لیے، مینس دینے کے لیے نوٹس کافی کام آتے ہیں، امتحان کے وقت صرف نوٹس پڑھیں، ساتھ میں تناؤ کے انتظام رکھنا بہت ضروری ہے، اسکے لیےآپ اپنے شوق کو بھی وقت دیں۔