Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ ہیبا پٹیل کی فلم ہنی مون ایکسپریس گانے کو رام گوپال ورما نے کیا ریلیز

ہیبا پٹیل

فلمی ڈسک، 25 جنوری (اردو پوسٹ) سال 2015 میں آئی تیلگو فلم کماری 21 ایف سے تیلگو فلموں میں ایک نئی شناخت بنانے والی ساؤتھ اداکارہ ہیبا پٹیل جلد ہی ہنی مون ایکسپریس میں نظر آئیں گی، جسکا پہلا گانا رام گوپال ورما نے ریلیز کیا-

 

 

 

 

فلم دی گریٹ انڈین سوسائڈ میں اہم کردار ادا کرچکی اداکارہ رومانی فلم ہنی مون ایکسپریس میں ایکٹر چیتنیا راؤ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گی-

 

 

 

 

 

تیلگو فلم ‘ہنی مون ایکسپریس’، ایک نئے دور کی رومانوی کامیڈی فلم ہے، جسے این آر آئی انٹرٹینمنٹس (یو ایس اے) نے پیش کیا ہے اور اسے نیو ریل انڈیا انٹرٹینمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے پروڈیوس کیا ہے۔

 

 

 

 

 

فلم میں ایکٹر چیتنیا راؤ اور ہیبا پٹیل کو لیڈ رول کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے جب کہ تانیکیلا بھرانی اور سوہاسنی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

 

 

 

 

 

فلم کی تحریر اور ہدایت کاری بالا راجشیکھرونی نے کی ہے۔ وہیں کے کے آر اور بالا راج نے مشترکہ طور پر فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

 

 

 

 

 

کلیانی ملک ، کی کمپوز کردہ خوبصورت گانا ’نجاما‘ ہدایت کار رام گوپال ورما نے ریلیز کیا-

موسیقار نے خود اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر سنیتھا کے ساتھ گایا ہے۔ کٹو وسپراگڈا نے اس کے بول لکھے ہیں-

 

 

 

 

 

اس موقع پر آر جی وی نے کہا، ’’میں نے ابھی ابھی اس فلم کے گانے کو دیکھا ہے جس کی ہدایت کاری میرے دوست بالا نے کی ہے۔

 

 

 

 

میں اس گانے کو ریلیز کرتے ہوئے بہت خوش ہوں، جو کافی مدھر اور اچھی طرح سے فلمایا گیا ہے۔ کیمرہ مین کا کام اور لوکیشنز کافی خوبصورت ہیں۔

 

 

میں نے کہانی بھی سنی اور یہ نئے دور کی ایک دلچسپ محبت کی کہانی ہے۔ میں ‘ہنی مون ایکسپریس’ ٹیم کی کامیابی کو مبارکباد دیتا ہوں-

 

 

 

 

ہدایت کار بالا راج شیکھرونی نے کہا کہ ’میں نے رام گوپال ورما کے ساتھ ہالی ووڈ کی دو فلموں میں کام کیا ہے-

 

 

 

 

میں آج بطور ہدایت کار ان کے ساتھ فلم ’ہنی مون ایکسپریس‘ کے ساتھ ہوں، جو ایک رومانوی کامیڈی ہے۔ ورما سر نے پہلے گانے کی گیت کی ویڈیو جاری کی ہے۔ میں بہت خوش ہوں. ہم جلد ہی فلم ریلیز کریں گے۔

 

 

 

 

فلم میں علی، سریکھا وانی، روی ورما، اروند کرشنا اور دیگر کاسٹ فہرست میں ہے-

 

کون ہے ہیبا پٹیل

ہیبا پٹیل کی پیدائش 6 جنوری 1989 کو مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں ہوئی- ہیبا نے گریجویشن کیا ہے- وہ ایک  اداکارہ ہے جو زیادہ تر تیلگو فلموں میں نظر آتی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hebah P (@ihebahp)

 

 

بطور ماڈل کام کرنے کے بعد ہیبا پٹیل نے ایکٹینگ کی شروعات سال 2014 میں آئی کنڑ فلم ادھیکشا سے کی، اسکے بعد وہ تمل فلم تیرومانام انوم سے ڈیبیو کیا-

 

 

 

 

 

اداکارہ ہیبا پٹیل سال 2014 میں تیلگو فلم الا ایلا سے ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے شروتی کا کردار نبھایا تھا، اسکے بعد سال 2015 میں کماری 21ایف میں نظر آئی-

 

 

 

سال 2016 میں ہیبا پٹیل ریڈ میگزین کے کور پیج پر نظر آئی-

 

 

 

اداکارہ ہیبا کو دونوں فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے سنتوشام فلم ایوارڈز میں بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ ملا-

 

اداکارہ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم آہا پر نشر ہوئی فلم دی گریٹ انڈین سوسائڈ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے-

 

 

 

 

 

 

اداکارہ ہیبا پٹیل نے کئی فلموں میں کام کیا تیلگو فلموں میں اینجل، ایکادیکی، نانا نینو نا بوائے فرینڈز، مسٹر اور 25 کسسز ، ریڈ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

 

 

 

 

اداکارہ ہیبا پٹیل نے سال 2020 میں آہا پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ویب سیریز مستی، میں تانیا کا کردار نبھایا-

اسکے بعد سال 2023 میں زی5 کی ویب سیریز ویوستھا میں یامنی کا رول پلے کیا-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like