Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں اچانک موسم تبدیل، تیز ہوا کے ساتھ بارش

hyderabad rain

حیدرآباد،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ ایک ماہ کے دوران گرمی کی شدید صورتحال سے دوچار ہونے کے بعد ، اتوار کی دوپہر کو بارش سے عوام کو کافی راحت ملی۔ شہر کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ گذشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت جو معمول سے زائد درج کیاجارہا تھا میں گراوٹ ہوگئی۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق ، حیات نگر میں دوپہر 1 بجے تک سب سے زیادہ 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، اس کے بعد عبد اللہ پورمیٹ (35 ملی میٹر) ، ویدھین نگر (28.5 ملی میٹر) اور پٹن چیرو (16.8 ملی میٹر) بارش ہوئی۔

ریاست میں ، صدی پیٹ ، نرمل ، کاماریڈی ، سنگاریڈی اور یادادری بھوانگیری ڈسٹرک میں ریکارڈ بارش ہوئی۔