Type to search

صحت

آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے روزآنہ کریں یہ کام

healthy-eyes-tips

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا تب سے آفس میں کام کرنے والے لوگ گھر سے کام کررہے ہیں اور ذیادہ وقت کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کے سامنے گذار رہے ہیں۔ دن بھر لیپ ٹاپ اور موبائل پر لگے رہنے سے آنکھوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ اس وقت کئی لوگ ورک فرم ہوم کررہے ہیں۔ جس سے پورے دن بھر لیپ ٹاپ پر لگے رہتے ہیں ایسے میں آنکھوں پر کافی دباؤ پڑسکتا ہے۔ لیپ ٹاپ یا فون سے پڑھائی کرنے والے لوگ آنکھوں کی روشنی کم ہونے، آنکھوں سے پانی آنے، دھندلاپن، آنکھوں میں جلن جیسے مسائل سے پریشان ہوسکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے ذیادہ تر گجیٹس کا استعمال ہونے لگا ہے۔ لاک ڈاؤن میں کئی لوگوں کو سہارا انکا فون یا لیپ ٹاپ ہی رہے ہیں۔ ایسے میں آپ بنا کام میں خلل ڈالے آنکھوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔ آنکھوں میں رکھے پن کا مسئلہ ہونا بھی کافی عام ہے۔

ذیادہ دیر تک کمپیوٹر اسکرین کو دیکھنے سے آنکھوں میں سوکھا پن ہونے لگتا ہے۔ رات کو وقت پر نہ سونا اور رات کے وقت بھی لیپ ٹاپ یا موبائل فون پر لگے رہنے سے آنکھوں میں جلن کا مسئلہ بھی کافی بڑھ جاتا ہے۔ کام میں بنا روکاوٹ اس سبھی مسائل سے دور رہنے کے لیے یہاں بتائے گئے کچھ ٹپس کو ضرور آزمائے اور ہمیشہ اپنے آنکھوں کو صحت مند رکھیں۔

 

آنکھوں میں جلن ، روکھا پن کو نظر انداز نہ کریں

اکثر ہم کام میں اتنا مصروف ہوجاتے ہیں کہ آنکھوں پر توجہ نہیں دیتے۔ کئی بار ہم کام کے چکر میں آنکھوں سے جڑے کئی مسائل کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنا آپ کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ یہ مسائل آپ کو آگے چل کر کافی متاثر کرسکتی ہے۔ اگر آپ کو کام کے دوران آنکھوں سے جڑے کوئی مسئلہ محسوس ہوتا ہے تو اسے نظر انداز نہ کریں۔ تکلیف ذیادہ ہونے پر فوری ڈاکٹر سے ربط کریں۔

 

آنکھوں کی ڈرائینیس (سوکھا پن) کو ایسے کریں دور

ہر کام کرنے سے آپکی آنکھوں میں ڈرائینیس (سوکھا پن) آنا عام بات ہے۔ روکھا پن کا مسئلہ سے بچنے کے لیے تھوڑی تھوڑی دیر میں آنکھوں کو جھپکتے رہے۔ بیچ ۔ بیچ میں لیپ ٹاپ یا موبائل سے نظر ہٹا لیں۔ لگاتار ایک ہی جگہ پر دیکھنے سے آپکی آنکھوں میں سوکھا پن آسکتا ہے۔ اس دو باتوں کو اپنے روٹین میں ضرور شامل کریں۔ اس سے آپ آنکھوں کی ڈرائینس سے بچ سکتے ہیں۔

 

آنکھوں پر پانی ڈالتے رہے

مسلسل لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر، موبائل کو دیکھنے سے آنکھیں خوشک ہونے لگتی ہے۔ لگاتار اسکرین پر دیکھتے رہنے سے بھی آنکھوں کی روشنی پر اثر ہوسکتا ہے۔ آنکھوں میں جلن کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں وقت وقت پر اٹھ کر آنکھوں میں ٹھنڈے پانی کے چھیٹے مارتے رہے۔ اس سے آپ کی آنکھوں کی ڈرائینس بھی ختم ہوگی اور آنکھوں میں جلن کی شکایت بھی دور ہوسکتی ہے۔

آنکھوں میں درد ہوتو کریں سماج

آپکو یہ بات سمجھانی ہوگی کہ کام کے درمیان میں آپکو بریک لینا ہی لینا ہے۔ لگاتار لیپ ٹاپ پر کام کرنے سے آپکی آنکھوں پر دباؤ پڑتا ہے اور آنکھوں میں درد کا مسئلہ شروع ہوجاتی ہے۔ اس سے آپ کو سر درد اور تھکان بھی محسوس ہوسکتی ہے۔ اسکے لیے آپ کو 5سے 10 منٹ کا بریک لیکر آنکھوں کی مساج کرنی چاہیئے۔ اس سے آپ کو آنکھوں میں تناؤ اور درد کم ہوسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like