Type to search

صحت

آلو بخارا کے فائدے : غذائیت سے بھرپور

آلو بخارا کے فائدے

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہر موسم میں الگ الگ موسمی پھل بازار میں آتے ہیں، یہ ایک قدرتی نظام ہے، کہتے ہیں ہر پھل کو کھانا چاہیئے یہ ہمارے جسم کو موسمی بیماریوں اور دیگر صحت سے متعلق فائدے پہنچاتے ہیں۔ پھل کھانا ہر کسی کو پسند ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک پھل آلو بخارا ہے اسکے بھی کئی فائدے ہیں۔ آلو بخارا  کے فائدے کئی ہیں۔

آج یہاں موسمی پھل کے بارے میں جاتنے ہیں جو صحت کے خصوصیات سے بھرپور ہے- آلو بخارا ایک کھٹا-میٹھا خصوصیات سے بھر پور پھل ہے-

انگریزی میں اسے پلم کے نام سے جانا جاتا ہے- اسے آلوچہ بھی کہتے ہیں- آلو بخارا ٹماٹر جیسا دیکھتا ہے اور اسکا رنگ بیگنی یا لال ہوتا ہے-

ہندوستان میں اسکی کھیتی کم ہوتی ہے- مگر امریکہ اور دیگر ملکوں میں یہ اہم پھل ہے- یہ کھٹا میٹھا پھل ہندوستان کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

آلو بخارا گرمیوں میں آنے والا ایک موسمی پھل ہے- اس میں جسم کے لیے ضروری غذائی اجزاء جیسے منرلس اور وٹامن بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں-

آلو بخارا غذائی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے- جس میں سربیٹول اور اساٹین اہم ہے- اسکے استعمال سے جسم کو کئی صحت کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے-

آلو بخارا کو ہاضمے کے لیے بھی کافی اچھا مانا جاتا ہے-

آلو بخارا کے فائدے

آلو بخارا میں موجود وٹامن سی آپ کی آنکھوں اور جلد کو صحت مند رکھنے میں مددگار ہے اور قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے-

الو بخارا میں وٹامن-کے اور بی 6 وافر مقدار میں پائی جاتی ہے- وٹامنس آپ کی آنکھوں اور جلد کے لیے اچھا مانا جاتا ہے- آلوبخارا کو ڈائٹ میں شامل کرکے آنکھوں کی روشنی کو بڑھایا جاسکتا ہے-

موٹاپا آج کے وقت میں سنگین مسائل میں سے ایک ہے- آلو بخارا میں کیلوری کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے- اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ڈائٹ میں آلو بخارا کو شامل کرسکتے ہیں-

آلو بخارا کے 100 گرام میں تقریبا 46 کیلوری ہوتی ہے-

اس میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں کیلوری کافی کم پائی جاتی ہے- اس وجہ سے یہ آپ کا وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے-

آلو بخارا ہی نہیں اسکے چھلکے بھی صحت کے لیے فائدے مند مانے جاتے ہیں، چھلکے کے ساتھ آلو بخارا کا استعمال کرنے سے چھاتی (بریسٹ) کے کینسر کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے- اتنا ہی نہیں یہ کینسر اور ٹیومر کے سیلس کو بڑھنے سے روکنے میں بھی مدد کرسکتا ہے-

دماغ کو صحت مند رکھنے اور تناؤ سے بچانے کے لیے آلو بخارا کو ڈائٹ میں شامل کریں- اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کی جلد کے ساتھ ہی دماغ کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد کرسکتے ہیں-

آلو بخارا میں آئرن، پوٹاشیم، وٹامن جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو امیونٹی کو مضبوط بنانے میں مددگار ہے-

لو بخارا کو ڈائٹ میں شامل کرکے امیونٹی کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے-

مزے میں کٹھا میٹھا آلو بخارا گرمیوں میں آنے والا موسمی پھل ہے-

اس میں باڈی کے لیے ضروری غذائی اجزا جیسے منرل اور وٹامن بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں-

خاص طور پر یہ فائبرس، جسم کے اعضا کو ہموار بناتے ہیں اور عمل ہاضمے کو درست کرتے ہیں-

یہ خون کا تھکا بنانے سے روکتا ہے جس سے بلڈپریشر اور دل کی بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے،

اسکے ساتھ ہی الزائمر کے خطرے کو کم کرتا ہے-

آلو بخارا کے فائدے میں ایک یہ بھی ہے کہ خواتین میں آسٹیوپوروسس کو روکنے کے لیے آلو بخارا بے حد مددگار ہے-

پوسٹ مینوپاز (رجونورتی) کے بعد خواتین آلو بخارا کا استعمال کریں تو وہ خود کو آسٹیوپوروسس سے بچا سکتی ہے-

ایسے کھائیں – دلیہ یا اپما میں تھوڑا سا آلو بخارا ملا کر کھا سکتے ہیں-

اس سے پیٹ تو بھرے گا ہی، آنتوں کی صفائی بھی ہوگی-

اسے سلاد کے طور پر اور جیم بنا کر بھی کھاسکتے ہیں-

آلوبخارے کا جوس روزآنہ پینے سے چہرے پر جھریاں نہیں ہوتی-

خشک آلو بخارا

خشک آلو بخارا کو انگریزی میں ’پرانے’ کہا جاتا ہے۔ اس کا رنگ سرخی سیاہی مائل، زرد کا ہوتا ہے۔

اس کا ذائقہ پختہ شیریں ہوتا ہے، اس کا مزاج سرد درجہ اول اور تر درجہ دوم ہوتا ہے۔

خشک آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کی وجہ سے اسے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

یہ حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہے۔

خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے .

خون کی کمی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے آلو بخارے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

آلو بخارے کا آدھا کپ جوس جسم کو تین ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے.

خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے.

خشک آلوبخارا جسم کی پوٹاشیم کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتا ہے۔

پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اور امراض قلب ، ہارٹ اٹیک ، فالج جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

بالوں کی نشونما اور جلد کی خوبصورتی کے لیے آلو بخارا کافی کار آمد ہے۔

یہ آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے اور وقت سے پہلے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )