Type to search

صحت

کریلا کے فوائد: کیا آپ جانتے ہیں کریلا کھانے کے فائدے کے بارے میں

کریلا کے فوائد

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آج صبح کے کھانے میں اگر والدہ نے کریلا کا سالن بنایا ہو گھر کے لوگ دسترخوان پر نہیں آتے ہیں اور دوسری سبزی سے کام چلا لیتے ہیں۔

ہم سبھی کریلے کے صحت سے متعلق فائدوں میں تھوڑا بہت جانتے ہیں اور لیکن اسکے مزے سے نفرت کرتے ہیں۔

کئی دن ایسے بھی گذرے ہونگے جس دن ہم نے پورا کھانا چھوڑ دیا کیونکہ گھر میں کریلا بنایا گیا تھا ، کیونکہ ہمیں اسکی کڑواٹ پسند نہیں ہے۔

 

اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں، جن میں سے ایک ہے کہ کریلا کو خون صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ، ہمیں سبزی کی اچھائی کا احساس ہونا ضروری ہے۔ کریلا آئرن، میگنیشیم ، وٹامن سی، ڈائری فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

دیگر ضروری چیزوں کے درمیان ہماری صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔ کریلا کھانے کے صحت سے متعلق فائدوں کی فہرست لمبی ہے۔ یہاں آپکے کھانے میں کریلا کو شامل کرنے کی کچھ صحت مند فوائد کے بارے میں ہیں۔

 

کریلا کا حیاتیاتی نام مومورڈیکا چرنتیا ہے۔  کریلا کو عربی میں الحنظل ، انگریزی میں بیٹر گورڈ کہتے ہیں۔ کریلا کی پیداوار جنوب مشرقی ایشیا ، چین ، جنوبی ایشیاء ، اور افریقہ کے علاقوں میں ہوتی ہے۔

سبزیوں میں سب سے کڑوی سبزی کریلا کو کہا جاتا ہے۔ لیکن اسکے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ کریلا میں وٹامن اے، ڈی، سی اور بی 6 کے ساتھ ساتھ پروٹین اور پوٹاشیم کی بھی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار زیرو ہوتی ہے۔

کریلے میں فائبر پائے جانے کے باعث نظامِ ہاضم اور میٹا بالزم میں تیزی آتی ہے بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں جس سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

چلیئے جانتے ہیں آخر ہم آج کریلا کی اتنی بات کیوں کررہے ہیں، اور جانتے ہیں اسکے فائدوں کے بارے میں۔۔۔۔

 

وزن کم کرنے میں فائدے مند
اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تو آپ کو اپنی روزآنہ کی ڈائٹ میں کریلا کو شامل کرنا چاہیئے۔

اس میں کیلوری اور فیٹ کم ہوتا ہے۔ جب آپ کریلا کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا پیٹ ذیادہ وقت تک بھرا رہتا ہے،

جسکا مطلب ہے کہ آپ کھانے کے درمیان میں نہ تو ذیادہ کھانا کھاتے ہیں اور نہ ہی سنیکس کھاتے ہیں،

کریلا انسانی چربی کے خلیوں کو ہٹانے اور نئے خلیوں کی نشوونما کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

 

کریلا کھانے سے ذیابیطس میں مدد
کیا آپ جانتے ہیں کہ کریلا میں پولیپیپٹائڈس نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جو انسولین کی طرح ہوتا ہے؟ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ کریلا کا استعمال قدرتی طور سے ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

جب باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا ہے، تو یہ ٹائپ 1 اور 2 دونوں قسم کے ذیابطیس سے متاثر مریضوں میں بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

 

آنکھوں کی روشنی کے لیے کریلا فائدے مند
کریلا میں بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے جیسے کمپاؤنڈ ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لیے فائدے مند ہیں، اور ہماری بینائی کو مضبوط کرسکتے ہیں۔
کریلا کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے بینائی (وژن کے مسائل) کی پریشانیوں کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

خون صاف کرتا ہے
کریلا کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کو اپنے خون کو صاف کرنے میں مدد ملے گی جو نہ صرف آپ کو صحت مند جسم بلکہ صحت مند جلد اور بال بھی دے گا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ کریلے کو اپنی ڈائٹ میں شامل کرکے آپ اپنے بلڈ کو صاف کرسکتے ہیں؟
کریلے میں اچھی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو آپ کے خون کی وجہ سے ہونے والی صحت کے مسائل کو ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

 

امیونٹی سسٹم ہوگا مضبوط
کریلا میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو جسم میں ہونے والے ریڈیکل ڈیمیج سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ اور بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
کریلا میں انٹی ٹیومر اور کینسر کی خصوصیات بھی ہوتے ہیں جو چھاتی (بریسٹ) ، سرویکل یا پروسٹیٹ کینسر جیسے کینسر کے خطرے کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔
جسم میں داخل ہونے والے کسی بھی وائرس یا بیکٹریا سے لڑنے کے لیے کافی مضبوط ہونا ضروری ہے۔

 

لیور کو ڈیٹاکس کرنے میں مدد گار
کریلا کا استعمال ہمارے لیور (جگر) کو صاف کرنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق، کریلا میں ایک کمپاؤنڈ ہوتا ہے جو لیور کو انزئم کی اینٹی آکسیڈنٹ سرگرمی سے بچاتا ہے اور سبھی جمع کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔
وقت وقت پر ہمارے جسم کے اعضاء کو ڈیٹوکسفائی کرنا، صاف کرنا اہم ہے اور یہ صحیح غذا کا استعمال کرکے کیا جاسکتا ہے۔

کریلا بطور سبزی پکا کر، سوپ اور سلاد میں شامل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کا جوس نکال کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

کریلا وزن میں کمی اور ذیابطیس کے مریضوں کے لیے ایک اچھی خوراک کا کام کرتا ہے۔

 

اسے پانی میں اُبال کر پیا جا سکتا ہے جس سے مختلف موسمی بیماریوں سے دور رہیں گے۔
جس سے کیل مہاسے ، بلڈ انفیکشن ، پھو ڑے پھنسی اور جلد کی دوسری بیماریوں سے راحت ملتی ہے۔
ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جس سے جسم میں موجود مضرِ صحت اجزاء باآسانی زائل ہو جاتے ہیں۔
کریلے میں بیٹا کیروٹین کی موجودگی آنکھوں کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔
کریلے کو قوت مدافعت بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کریلے کا جوس خون کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )