Type to search

وائرل

حسین جہاں نے محمد سمیع کے ساتھ شیئر کی بولڈ تصویر

وائرل ڈسک،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کرکٹر محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے۔ حسین جہاں لگاتار سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے رہتی ہے۔ ایسے میں انہوں نے ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں لیکن اس بار انکی جو تصویر ہے اس نے ہر کسی کو حیران کردیا ہے۔ حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر محمد سمیع کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہیں جس میں دونوں ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر شیئر کرکے حسین جہاں نے لکھا ہے، کل تو کچھ نہیں تھا تو میں پاک تھی، آج تو کچھ بن گیا تو میں ناپک ہوگئی، جھوٹ ۔۔۔۔ ، نہیں مگرمچھ کے آنسو کچھ دنوں کا ہی سہار ہوتا ہے۔۔۔

حیسن جہاں نے اپنے کیپشن میں سمیع کا بھی ذکر کیا ہے۔ حسین کے اس تصویر کے شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ایک تصویر سمیع کے فینس انکو انکے غیر مناسب الفاظ لکھ رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ سال 2018 میں حسین جہاں نے اپنے کرکٹر شوہر محمد سمیع پر دوسری عورت کے ساتھ تعلقات ہونے کی بات عوام کی تھی اور ساتھ ہی سمیع پر میچ فکسنگ کے بھی الزامات لگائے تھے۔ حالانکہ ان سبھی الزامات کو سمیع نے غلط بتایا تھا۔

حال ہی میں روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران سمیع نے بتایا تھا کہ جب ان پر ایسے الزامات لگے تھے تو انکی ذہنی حالت خراب ہوگئی تھی۔ انہوں نے اس دوران 3دفعہ خودکشی کرنے کا بھی سوچا تھا لیکن اپنی بیٹی اور خاندان والوں کی وجہ سے انکا ارادہ بدلا تھا۔ سمیع نے بتایا تھا کہ اس مشکل وقت میں خاندان والوں نے انکا بھرپور سپورٹ کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like