Type to search

وائرل

ہریانہ میں بیل نے کھا لیا 4 تولہ سونا

ہریانہ، 30اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہریانہ کے سرسہ میں ایسا واقع پیش آیا ہے جسکو سن کر ہر کوئی حیران ہے- بیل ایک خاتون کا 4 تولہ سونے کے زیورات کھا گیا، رپورٹس کے مطابق جنکراج نامی شخص نے بتایا کہ یہ واقع 19 اکتوبر کا ہے، میری بیوی اور بہو نے سونا ایک کٹورے میں رکھ دیئے تھے، وہ اس کٹورے میں سبزی کاٹ رہی تھی، کٹورا سبزیوں سے بھرا ہوا تھا، کٹورے میں پڑے کچرے کو کوڑے میں پھیک دیا گیا، کسی کو یاد نہیں تھا کہ اس کٹورے میں سونے کے زیورات بھی ہے- سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ معلوم ہوا کہ سانڈ نے کچرے دان سے سبزیاں کھائی اور اس کے ساتھ زیورات بھی نگل گئی-

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے سانڈ کو تلاش کیا اور اسکو پکڑنے کے لیے جانوروں کے ڈاکٹر کو بولایا، ہم نے اپنے گھر کے پاس ایک کھلے مقام پر بیل کو باندھ دیا ہے اور اسے خوب کھلا رہے ہیں، ہم امید کررہے ہیں ہم اسکے گوبر سے سونا ملے گا، اس لیے ہم اسے کھلا رہے ہیں-

Tags: