Type to search

Uncategorized

فلم تارا ورسز بلال کا ٹریلر جاری، سونیا راٹھی اور ہرش وردھن اہم رول میں

تارا ورسز بلال

فلمی ڈسک، 12 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہرش وردھن اور سونیا راٹھی کی فلم تارا ورسز بلال کی ریلیز تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، فلم کی ریلیز تاریخ کے بارے میں ایکٹر جان ابراہم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ہرش وردھن رانے کا فرسٹ لک شیئر کیا ہے، اس پوسٹر میں ہرش وردھن رانے بائیک پر بیٹھ کر پوز دیتے ہوئے نظر آئے-

 

فلم تارا ورسز بلال کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، یہ فلم دیگر سب رومانٹک کامیڈی فلموں سے کافی الگ ہے-

جان ابراہم کی پروڈیوس کردہ اور سمر اقبال کی ہدایت میں بنی فلم 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں دستک دینے کے لیے تیار ہے، اس سے پہلے فلم 14 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی تھی-

جان ابراہم نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر فلم کے ٹریلر کو ریلیز کیا، انہوں نے لکھا تارا بمقابلہ بلال سچی غیر متوقع محبت کی کہانی- ہرش وردھن اور سونیا راٹھی کو اسکے لیے خوب مبارکباد! تارا وسرز بلال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں-

فلم کی کہانی بہت ہی مزیدار ہے، ہرش اس فلم میں بلال خان کے رول میں ہے، جو اپنے خاندان کو پریشان کرنے، اور شادی سے اپنا پچھا چھڑانے کے لیے، تارا (ّسونیا) کو ہائر کرتے ہیں، پلان کچھ ایسا ہے کہ بلال، تارا سے منگنی کا ناٹک کریں گے، اور شادی والے دن تارا شادی سے بھاگ جائے گی، آخر میں کیا ہوتا ہے یہ تو فلم ریلیز کے بعد معلوم ہوگا-

اس فلم کو جان ابراہم ٹی-سیریز اور ٹی وی بی فلمز کے ساتھ اپنے بینر جے اے انٹرٹینمنٹ کے تحت فلم کو بنارہے ہیں-

بتادیں کہ جان ابراہم نے اپنے بینر جے اے انٹرٹینمنٹ کے تحت وکی ڈونر، مدراس کیفے، پرمانو-دی اسٹوری آف پوکھران، اور بٹلہ ہاؤس جیسی فلموں کو بنایا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonia Rathee (@soniarathee)

 

بتادیں کہ اداکارہ سونیا راٹھی کی پیدائش 21 جون 1988 کو ہریانہ میں ہوئی- انکے والد جوگیندر سنگھ ہریانہ میں ایک کاروباری ہے۔ جبکہ ان کی والدہ اوشا راٹھی گھریلو خاتون ہے۔

انکا ایک بڑا بھائی انکور راٹھی ہے جو فلمی انڈسٹری میں ایک ایکٹر ہے-

انہوں نے سال 2017 میں مشہور ٹی وی سیریل نائٹ انکاؤنٹرس کے ساتھ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں قدم رکھا۔
اس کے بعد ، انہوں نے کئی سارے مشہور ٹی وی سیریلس میں کام کیا-