Type to search

ٹی وی اور فلم

ہیری پوٹر سے مشہور اداکارہ افشاں آزاد جلد ہی بننے والی ماں

اداکارہ افشاں آزاد

فلمی ڈسک،15 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کی مشہور فلم ہیری پوٹر سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی رہی، اس فلم کردار بھی کافی مشہور ہوئے۔

فلم ہیری پوٹر میں پدما پاٹل کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ افشاں آزاد جلد ہی ماں بننے والی ہے- اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے فینس کو یہ خوش خبری دی-

افشاں نے انسٹاگرام پر بے بی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے کئی تصویریں شیئر کی ہے- جس میں وہ اپنے شوہر نبیل قاضی کے ساتھ نظر آرہی ہے-

بتادیں کہ افشاں نے نبیل قاضی سے اگسٹ 2018 میں شادی کی تھی-

اداکارہ افشاں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، میں ماں بننے جارہی ہوں- میں اللہ کا اس بات کے لیے شکریہ کرنا چاہ رہی ہوں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Official Afshan (@afshanazad)

انشا اللہ جولائی میں بے بی قاضی کی آزد ہوگی- ہم دونوں کا دل پیار اور جوش سے بھر گیا ہے- ذیادہ دن نہیں بچے ہیں- مہربانی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں-

اداکارہ افشاں آزاد کی پیدائش 12 فروری 1989 میں انگلینڈ کے مانچسٹر میں ایک مسلم گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام عبدل آزاد ہے- اور انکے بھائی کا نام اشرف آزاد ہے- انہوں نے مانچسٹر کے وہلی رینج ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی-

وہ ایک برطانوی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ افشا نے ہیری پوٹر کی سیریز میں پدما پاٹل کا کردار نبھایا، سال 2005 ہیری پوٹر اینڈ دی گوبلیٹ آف فائر، سال 2007 میں ہیر پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فونیکس میں کام کرنے کے علاوہ ویڈیو گیم کے لیے آواز دی، سال 2009 میں ہیری پوٹر اینڈ دی ہاف بلڈ پرنس، سال 2010 میں ہیری پوٹر اینڈ دی دیتھلی ہیلوز – پارٹ 1 اور سال 2011 میں پارٹ 2 میں کام کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Official Afshan (@afshanazad)

 

اداکارہ افشاں آزاد حمل میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ وہ گرے کلر گاؤن پہنے نظر آرہی ہے-

انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کرنے کے بعد انکے فینس انہیں خوب مبارکباد دے رہے ہیں- جسکے بعد افشاں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے حاملہ شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی-

اسکے ساتھ انہوں نے کیپشن دیا، سبھی کو پیارے تبصرے اور دعاؤں کے لیے شکریہ- بے بی قاضی کو پہلے سے ہی اتنا پیار مل رہا ہے-

بتادیں کہ اداکارہ افشاں آزاد ہالی ووڈ کی سب سے کامیاب فلم سیریز میں شمار ہیری پوٹر میں نظر آئی تھی- انہوں نے سال 2005 سے 2011 تک اس فلم سیریز میں کام کیا تھا-

فلم میں اہم کردار میں ڈینیل ریڈکلف ،ایما شارلیٹ ڈیوری واٹسن ، اور روپرٹ گرنٹ نظر آئے تھے- اس فلم کو دنیا بھر میں خوب مقبولیت ملی تھی-