Type to search

اسپورٹس

پاپا بننے والے ہیں ہاردیک پانڈیا، نتاشا اسٹانکووچ نے لکھا، جلد آنے والا ہے نیا مہمان

hardik-pandya-natasa-stankovic

اسپورٹس ڈسک،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہاردیک پانڈا اور نتاشا اسٹانکووچ کو لیکر بڑی خبر آئی ہے۔ نتاشا اسٹانکووچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لکھا ہے۔ جس میں معلومات دی ہے کہ گھر میں نیا مہمان آنے والا ہے۔ جی ہاں، ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹانکووچ والدین بننے والے ہیں۔ اس طرح نتاشا اسٹانکووچ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس پر لگاتار کمنٹ بھی آرہے ہیں۔

 

نتاشا اسٹانکووچ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے۔ ہاردیک اور میرا اب تک کا سفر یادگار رہا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ اور بھی بہتر ہوگا۔ اب ہم دونوں مل کر اپنی زندگی میں ایک نئے مہمان کا استقبال کرنے جارہے ہیں۔ ہم اپنی زندگی میں کے نئے قدم کو لیکر بہت ہی پرجوش ہیں اور آپ سب کی دعا کی ضرورت ہے۔

وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں، نتاشا اسٹانکووچ اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک ڈانسر اور ماڈل بھی ہے۔ انہوں نے فلم ستیہ گرہ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ حالانکہ بگ باس 8 اور نچ بلیئے سے سرخیاں بٹوری تھی۔ اسکے علاوہ اداکارہ باشادہ کے ڈی جے والے بابو گانے میں بھی نظر آئی تھی۔

Tags:

You Might also Like