Type to search

اسپورٹس

ہربھجن سنگھ نے شیئر کیا اپنی فلم ’ فرینڈ شپ‘ کا پوسٹر، اگست میں ہوگی ریلیز

friendship poster

اسپورٹس ڈسک،6جون(اردو پوسٹ انڈی اڈاٹ کام) ہندوستان ٹیم کے سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ اب فلموں میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ قریب 4 سال ٹیم انڈیا میں اپنی واپسی کا انتظار دیکھ رہے ہربھجن نے اپنے پلان بی پر بہت پہلے ہی کام شروع کردیا تھا۔ انکی یہ تامل فلم فرینڈ شپ بن کر تیار ہے اور اگر سب کچھ صحیح رہا تو اگسٹ میں ریلیز ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

#friendshipmovie 🎥😎

A post shared by Harbhajan Turbanator Singh (@harbhajan3) on

 

ہربھجن نے آج اپنی اس فلم کا ایک پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ فرینڈ شپ کے ہدایتکار جان پال راج اور شام سوریا ہیں۔ اس پوسٹر میں وہ جنوبی ہندوستانی فلموں کے مشہور ایکٹر ارجن کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں۔ اس پوسٹر کے سامنے آنے کے بعد اب فینس کی تمنا ہے کہ ہربھجن کو بہ جلد سے جلد بڑے پردے پر ایکٹینگ کرتے دیکھیں گے۔

 

سال 2016 میں ٹی 20 انٹرنیشنل کے طور ٹیم انڈیا کے لیے آخری بار کھیلنے والے ہربھجن گذشتہ 4 سال سے ٹیم میں لگاتار زبردست کھیل دیکھاتے رہے ہیں۔

 

ہربھجن (39) اس سینئر گیند باز کو اس بار بھی آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگس کے لیے کھیلا تھا۔ لیکن کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے آئی پی ایل کا یہ سیزن غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ہربھجن سال 2018 سے ایم ایس دھونی کی کپتانی والی چنئی سپر کنگز کا حصہ ہیں۔

Tags:

You Might also Like