Type to search

اسپورٹس

ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے لیا ریٹائرمنٹ

ہربھجن سنگھ

اسپورٹس ڈسک، 24 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے 41 سالہ تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے جمعہ (24 ڈسمبر 2021) کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے-

انہوں نے دوپہر کو اپنے یوٹیوب چینل ‘ہربھجن ٹربنیٹر سنگھ’ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ٹویٹر پر بھی اس کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے چینل پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج تمام فارمیٹ کی کرکٹ (ون ڈے، ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی) سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔

 

پنجاب سے آنے والے ہربھجن سنگھ نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 2015 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

وہیں بھجی نے اپنا پہلا ون ڈے میچ 1998 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ان کا آخری ون ڈے میچ 2015 میں جنوبی افریقہ کے خلاف تھا۔

اسپنر کا کرکٹ کیریئر کافی شاندار رہا- انہوں نے ملک کے لیے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں شرکت کی- اس دوران انہوں نے کئی اہم ریکارڈ بھی اپنے نام درج کیے-

حال ہی میں خبر آئی تھی کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ملک کی باوقار ٹورنامنٹ انڈین پریئیمر لیگ میں وہ کسی ٹیم کے اسسٹنٹ عہدے پر نظر آسکتے ہیں- فی الحال ہربھجن سنگھ کا اگلا قدم کیا ہوگا یہ مستقبل میں پتہ چلے گا-

بتادیں کہ سنگھ نے ملک کے لیے 103 ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے 190 انگیزوں میں 32.5 کے اوریج سے 417 وکٹ لیے ہیں- اس دوران انہوں نے کرکٹ کے میدان میں 16 بار چار اور 25 بار پانچ وکٹ لینے کا بھی کارنامہ کیا-

ٹیسٹ کرکٹ میں سنگھ  بہترین باولنگ مظاہرہ 84 رن خرچ کرکے آٹھ وکٹ ہے- ٹیسٹ کرکٹ کے علاوہ انہوں نے ملک کے لیے 236 ونڈے میچ کھیلتے ہو،ے 227 انگیز میں 33.4 کے اوسط سے 269 وکٹ لیے ہیں-

ٹیسٹ اور ونڈے کرکٹ کے علاوہ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے لیے 28 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے بھی کھیلے- اس دوران انہوں نے 27 انگیز میں 24.5 کی اوسط سے 25 کامیابیاں حاصل کی-

سال 2016 میں، یو اے ای کے خلاف ایشیا کپ میں اپنا آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا- یہی انکا آخری انٹرنیشنل میچ بھی تھا- آئی پی ایل میں ہربھجن کے نام 163 میچ میں 150 وکٹ درج ہیں-

Tags:

You Might also Like