Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں پولیس کا انوکھا انداز ، ہیلمٹ پہننے پر بائیک سواروں کو مل رہا ہے ہینڈ سینیٹائزر فری

حیدرآباد،15مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سٹی پولیس بائیک سواروں کے ہیلمٹ پہننے کے لیے انوکھے انداز میں حوصلہ افزائی کررہی ہے- اسی سلسلہ میں سائبر آباد پولیس نے ہیلمٹ کو لیکر نئی مہم شروع کی ہے- بائیک پر جاتے وقت ڈرائیور اور اسکے پچھے بیٹھنے والا شخص اگر ہیلمٹ پہنتا ہے تو اسے ہینڈ سینیٹائزر فری میں دیا جارہا ہے-

سٹی میں دو لوگ ہیلمٹ پہن کر جاتے وقت پائے جاتے ہیں تو انہیں روک کر مبارکباد دے کر سینیٹائزر دیا جارہا ہے- اگر کوئی بنا ہیلمٹ کے بائیک پر جاتے ہیں تو انکے خلاف ای-چالان یعنی جرمانہ کیا جارہا ہے-
پولیس کمشنر سجنار نے میڈیا کو بتایا کہ سائبر آباد کمشنریٹ علاقے میں 915182 لوگوں کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی کیے جانے کے معاملے درج کیے گئے ہیں- انہوں نے لوگوں سے بائیک ڈرائیور سے درخواست کی کہ ہیلمٹ پہن کر محفوظ سفر کریں- اسی میں آپ کی اور آپ کے خاندان کی حفاظت ہے-