Type to search

ٹی وی اور فلم

ہماری والی گڈ نیوز ٹی وی شو میں نظر آئیں گی جوہی پرمار

ہماری والی گڈ نیوز

ٹی وی ڈسک،14ستمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ جوہی پرمار کو ٹیلی ویژن دنیا میں کم کم سیریل سے پہچانی جاتی ہے۔ اور اسی سیریل سے انہیں مقبولیت ملی۔ وہ سال 2011 میں بگ باس شو کی فاتح بھی رہی۔

جوہی کی پیدائش 14 ڈسمبر 1980 میں شہر اجین میں پیدا ہوئی۔ ان کی پرورش زیادہ تر جے پور میں ہوئی۔ جوہی نے سال 2003 میں مس راجستھان بیوٹی بیوٹی پیجنٹس کا خطاب جیتا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز زی ٹی وی پر نشر ہوئے سیریل ’وہ‘ سے کی۔

جوہی سال 2019 میں ٹی وی شو تنتر میں نظر آئی تھی اور اب جوہی پرمار ایک نئے ٹی وی شو میں نظر آنے والی ہے۔ جوہی پرمار ایک بار پھر سے ٹی وی پر الگ انداز میں واپسی کررہی ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ جوہی پرمار جلد ہی ٹی وی شو ہماری والی گڈ نیوز ، جوکہ ایک ساس ۔ بہو پر مبنی ہوگی اس شو سے کم بیک کریں گی اور اس شو میں انکے کردار کا نام رینوکا ہوگا۔

سیریل ہماری والی گڈ نیوز میں رینوکا ایک مضبوط خاتون ہے، ایک خوش مزاج ہاؤس وائف ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سب سے مزیدار بات یہ ہے کہ رینوکا اپنے خاندان کو ایک بچہ دینے کے لیے کس حد تک گذر جاتی ہے وہ اس شو میں دیکھنے لائق ہے۔

جوہی نے بتایا کہ ہماری والی گڈ نیوز ایک دلچسپ کہانی ہے جس میں جوہی ایک ایسی ساس کے کردار میں ہے جو اپنی بہو کے بچے کو اپنے پیٹ میں پالتی ہے۔ یہ ایسی ساس ہونگی جنکی بہو ماں نہیں بن سکتی اس لیے وہ اپنے خاندان کی خوشی کے لیے یہ قدم اٹھاتی ہے۔

اصل زندگی میں جوہی پرمار ایک سنگل مدر ہے۔ جب اس شو کو لیکر جوہی سے خاص بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کم کم کے بعد کئی سالوں تک بہت سی اسکرپٹ پڑھتی رہی لیکن جب ہماری والی گڈ نیوز، میرے پاس آئی تو میرے چہرے پر فوری مسکان آگئی۔

رینوکا اپنے خاندان کی خوشی کے لیے اتنا بڑا قدم اٹھاتی ہے۔ جوہی اگے کہتی ہے کہ میرے کیریئر کا سب سے بڑا تحفہ کم کم ہے اور مجھے امید ہے کہ رینوکا بھی اس پر کھڑی اترے گی۔

جوہی پرمار نے 15 فروری 2009 کو گجراتی تاجر اور اداکار سچن شراف سے جے پور میں شادی کی تھی۔ انکی ایک بیٹی سمائرا  شراف ہے۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ دونوں کا طلاق ہوگیا اور بیٹی جوہی کے پاس ہے۔

جوہی نے کئی ٹی وی سیریلس میں کام کیا جن میں جی صاحب، وہ، چوڑیاں، شاہین، رشتے، یہ جیون ہے، کم کم ۔ ایک پیار سا بندھن، وراثت، اور بے شمار ٹی وی سیریلس میں کام کیا۔ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں مدھر ملن، پہچان: دی فیس آف ٹروتھ، ایک تھا ٹائیگر جیسے فلم شامل ہے۔

Tags: