Type to search

قومی

ہندوستانی شہریت کی پیشکش کرنے پر آدھا بنگلہ دیش خالی ہوجائے گا : جی کشن ریڈی

حیدرآباد،9فروری(بھاشا ۔ اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے اتوار کو کہا کہ اگر بنگلہ دیش کے شہریوں کو ہندوستانی شہریت کی پیشکش کی جائے ، تو وہاں کی آبادی آدھی رہ جائے گی۔ سنت روی داس جینتی کے یاد میں رکھے گئے ایک پروگرام میں ریڈی نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کو یہ ثابت کرنے کا چیلنج دیا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کس قسم سے ہندوستان کی 130کروڑ آباد کے خلاف ہے۔

انہوں نے پوچھا، اگر بنگلہ دیشیوں کو ہندوستانی شہریت دینے کی پیشکش کی جائے تو آدھا بنگلہ دیش خالی ہوجائے گا۔ اگر انہیں شہریت دینے کا دعوی کیا جائے تو آدھے بنگلہ دیشی ہندوستان چلے آئیں گے۔ اسکی ذمہ داری کون لیے گا ؟ کے سی آر ؟ یا راہل گاندھی ؟ ریڈی نے کہا، وہ گھسپیٹیوں کے لیے شہریت چاہتے ہیں۔ ہندوستانی حکومت سی اے اے کا جائزہ کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاست جماعتیں ، پاکستان اور افغانستان سے آئے مسلمانوں کو بھی شہریت دینے کی مانگ کررہے ہیں۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) اور اسکی اتحادی جماعت اے آئی ایم آئی ایم پر طنز کرتے ہوئے ریڈی نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے۔

Tags: