Type to search

ٹی وی اور فلم

میوزک ویڈیو ڈانس میری رانی ریلیز، گرو رندھوا- نورا فتحی کی زبردست کیمسٹری

میوزک ویڈیو ڈانس میری رانی

فلمی ڈسک، 22 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گرو رندھوا اور اداکارہ نورا فتحی کا گانا ڈانسی میری رانی ریلیز ہوچکا ہے- اس گانے میں نورا ایک میرمیڈ بنی نظر آرہی ہے- جو اپنی خوبصورتی سے لوگوں کو دیوانہ کررہی ہے-

ڈانس میری رانی گانے پر نورا نے ایک بار پھر سے اپنی ادا سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے- اداکارہ اپنی خوبصورتی سے لیکر قاتلانہ اداؤں تک فینس کو مدہوش کرتی نظر آرہی ہے-

 

ڈانس میری رانی گانے کا میوزک تنشک باغچی نے دیا، اور بول رشمی ویراگ نے لکھے ہیں-

ڈسمبر 21 کو ریلیز ہوئے گانے میں آواز گرو رندھوا اور زارا ایس خان کی ہے- یوٹیوب پر اس گانے کا ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے-

اداکارہ نورا فتحی نے انڈسٹری میں کافی محنت کی ہے، انہوں نے خود کی پہچان بنانے میں دن رات ایک کیا ہے، آج نورا فتحی سب سے شاندار ڈانسرس میں شمار ہوتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

گانے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نورا فتحی سنہرے بال اور بیج کلر کی بکنی میں نظر آرہی ہے، ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ اپنے ڈانس انداز سے ناظرین کو متاثر کررہی ہے-

قریب سے دیکھے تو نورا کا یہ انداز ہالی ووڈ سنگر شکیرا سے کافی ملتا ہے،

بتادیں کہ نورا نے حال ہی میں یو اے ای میں ویڈیوکان کنسٹرٹ میں حصہ لیا تھا، اس ایونٹ میں نورا کی پرفارمینس پر ناظرین بھی جھومنے پر مجبور ہوگئے تھے-

بتادیں کہ نورا فتحی نے بگ باس سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی- بالی ووڈ میں دلبر اور گرمی، جیسے خاص گانوں سے نورا کو خوب مقبولیت ملی-

وہیں کچھ وقت پہلے نورا فتحی، اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا کی فلم بھوج دی پرائیڈ آف انڈیا میں نظر آئی تھی-
یہی نہیں ستمیے وجیتے 2 میں بھی انکا خاص گانا کوسو کوسو تھا-

مراقش کی ماڈل نورا فتحی کی پیدائش 6فروری 1992 میں ہوئی۔ نورا فتحی زبردست ڈانسر ہیں ان میں کوئی دو رائے نہیں ہے، حال ہی میں وہ ایکٹر ورون دھون اور اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ فلم اسٹریٹ ڈانس 3 ڈی میں دیکھائی دی تھی،

Tags:

You Might also Like